ETV Bharat / international

پیوتن نے روس میں ملک گیر سوگ کا اعلان کیا - Putin declares nationwide mourning

Putin declares nationwide mourning in Russia روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو کے قریب کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام پر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے ہفتہ کو 24 مارچ کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پیوتن نے روس میں ملک گیر سوگ کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 9:52 PM IST

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو کے قریب کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام پر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے ہفتہ کو 24 مارچ کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔
پوتن نے حملے کے بعد روسیوں سے خطاب میں کہا، ’’میں 24 مارچ کو قومی یوم سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی شام ماسکو سے باہر کراسنوگورسک شہر میں کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایک رپورٹر جس نے حملے کا مشاہدہ کیا تھا نے بتایا کہ کم از کم تین افراد میوزک ہال میں داخل ہوگئے، لوگوں کو گولی مار دی اور آگ لگانے والے بم پھینکے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 143 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آرٹی اور روسیا سیگوڈنیا میڈیا گروپ کی چیف ایڈیٹر مارگریٹا سائمونیان نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد پہلے ہی بڑھ کر143 ہو چکی ہے۔ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے کہا کہ اس حملے کے سلسلے میں گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں چار براہ راست ذمہ دارہیں۔ ایف ایس بی نے کہا کہ ان چاروں کو روس کے علاقے برائنسک سے حراست میں لیا گیا، جو یوکرین کی سرحد سے چند گھنٹے کی مسافت پرہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.