ETV Bharat / international

انتخابی نتائج کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے - پاکستان

پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف عوام اور پی ٹی آئی حامی کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین ملک کے کئی علاقوں میں سڑکوں کو بلاک کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے پاکستان میں انتخابات میں ہوئی دھاندلیوں کی شفاف جانچ کرانے پر زور دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 12:03 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابی نتائج کے خلاف سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق بلوچستان میں دھرنوں کے باعث پانچویں دن بین الصوبائی شاہراہیں 20 سے زائد مقامات پر بلاک ہیں۔

بلوچستان کو پنجاب، سندھ، کے پی سمیت افغانستان اور ایران سے ملانے والی شاہراہیں بھی بند ہیں جبکہ چمن کوئٹہ سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈی آر او کے دفتر پر دھرنا دیا گیا، چمن، زیارت، گوادر، قلات، نصیرآباد اور نوشکی میں بھی احتجاجی دھرنے دیے گئے۔

ادھر سندھ میں سکھر، حیدرآباد، کندھ کوٹ، نوشہرو فیروز سمیت کئی مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔شمالی وزیرستان میں میرانشاہ، ہمزونی اور درپہ خیل میں چوتھے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کیا گیا۔

الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی ف، جماعت اسلامی، بی این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پشتون خوا میپ اور نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

  • امریکہ نےپاکستان میں انتخابات کے دوران بےضابطگیوں پر تشویش ظاہر کرتے جانچ کرانے پر زور دیا

امریکہ نے پاکستان میں 8 فرروی کو عام انتخابات کے انعقاد کے دوران دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دی، ساتھ ہی بےضابطگیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل آزادانہ تحقیقات ہی مناسب قدم ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ پاکستان کے جمہوری عمل کا احترام کرتا ہے، اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہو۔

قانون کی حکمرانی اور آئین کے احترام پر زور دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل میں کچھ بےضابطگیاں دیکھیں، پرتشدد واقعات، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا انتخابی عمل پر منفی اثر پڑا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتِ پاکستان عوام کی خواہشوں کا احترام کرے گی اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.