ETV Bharat / international

خیبر پختونخوا میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، تین پی ٹی آئی کارکن ہلاک - پاکستان

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 پی ٹی آئی کارکن ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

Protest against alleged election rigging in KP of Pakistan
خیبر پختونخوا میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 9:51 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین پی ٹی آئی کارکن ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشست این اے-11 سے مسلم لیگ(ن) کے امیر مقام کے ہاتھوں آزاد امیدوار سید فرین کی شکست کے بعد ان کے حامی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور اسے روک کر آگ لگا دی جبکہ اے آر او بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کے متعدد کارکن شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تین کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ شانگلہ میں انتخابی نتائج پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستانی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی نے مزید دعویٰ کیا کہ پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں افراد کو غیرقانونی طور پر گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عام انتخابات کے نتائج: عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.