ETV Bharat / international

غزہ میں عالمی ادارے اور تنظیمیں ایک بار پھر ناکام: صدر اردوغان - Gaza War

Gaza Crisis ترکیہ کے صدر اردوغان نے کہا کہ مغربی ممالک کی منافقت نے غزہ کو دنیا کے سب سے بڑے بچوں اور خواتین کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اردوغان نے یہ بھی کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی اس امتحان میں اچھی طرح سے کامیابی حاصل نہیں کی۔ بحیثیت مسلمان، ہمیں یقینی طور پر اس کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

President Erdogan
صدر اردوغان
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 18, 2024, 7:42 PM IST

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ "غزہ میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں ایک بار پھر ناکام ہوئی ہیں اور ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ عالم اسلام نے بھی اس عمل میں اچھے امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

صدر اردوغان نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ "اولڈ فرینڈز افطار" میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی صدی کی سب سے وحشیانہ نسل کشی غزہ میں ہوئی، جہاں اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور بین الاقوامی تنظیمیں ابھی بھی اس امتحان میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی منافقت، جنہوں نے اسرائیل کو اس کے قتل عام کے لیے گولہ بارود کی مدد فراہم کی، غزہ کو دنیا کے سب سے بڑے بچوں اور خواتین کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی امتحان میں اچھی طرح سے کامیابی حاصل نہیں کی۔ بحیثیت مسلمان، ہمیں یقینی طور پر اس کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل سے غزہ کے بھائیوں کی مدد کرتا ہے، صدر نے کہا کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ جاری رکھے گا، جو کہ 40 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔

برصا میں افطار پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حقان فیدان نے 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی حملوں کی جانب سب کی توجہ مبذول کرائی انہوں نے کہا کہ دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور ہمیں حالات کو اچھی طرح پرکھنے اور درست طریقے سے سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہماری دنیا اور ہمارا خطہ کس طرف جا رہا ہے۔

اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے راستے کو اچھی طرح اور درست طریقے سے دیکھیں۔ یہ پوری دنیا میں اپنے ہم وطنوں اور اپنے بھائیوں کی صحیح معنوں میں حفاظت کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جغرافیائی سیاسی مسابقت کے ساتھ ساتھ بحران اور تنازعات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ تمام انسانی اقدار کو بھی پامال کر رہے ہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف غزہ تک ہی محدود نہیں ہے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کی دہشت گردی کے ذریعے ہمارے فلسطینی بھائیوں کی زمینیں غصب کی جا رہی ہیں۔ ہم بطور ترکیہ مظالم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

مغربی طاقتوں کی بے لگام حمایت نے نتن یاہو کو نسل کشی کی چھوٹ دے رکھِی ہے: اردوغان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.