ETV Bharat / international

ایران پر اسرائیلی حملہ: امریکی صدر بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ٹرمپ نے کیا کہا - US ON ISRAELI ATTACK ON IRAN

اسرائیل ایران کشیدگی کے بیچ انتخابی دور سے گزر رہے امریکہ نے علاقائی کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی حملے پر امریکی رہنماؤں کے رد عمل
اسرائیلی حملے پر امریکی رہنماؤں کے رد عمل (File Photos/AFP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2024, 9:32 AM IST

Updated : Oct 27, 2024, 9:41 AM IST

واشنگٹن: ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد جہاں تہران نے جوابی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے، وہیں امریکہ نے ایران کو جوابی حملوں کے خلاف خبردار کیا۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے بیچ ہوئے اسرائیلی حملے پر صدر بائیڈن کے علاوہ دونوں صدارتی حریف کملا ہیرس اور ٹرمپ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

امید ہے کہ یہ اختتام ہو: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے رد عمل میں علاقائی کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دینے کے ساتھ اسرائیل کے دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے صرف فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور مجھے امید ہے کہ 'یہ اختتام ہے'

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جوابی حملے میں خصوصی طور پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔' انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے فوجی اہداف کے علاوہ کسی اور چیز کو نشانہ نہیں بنایا۔'

بائیڈن نے اپنے ردعمل کے آخر میں مزید کہا کہ "میری امید ہے کہ یہ (ایران اسرائیل کے بیچ حملوں) اختتام ہے۔" امریکی صدر نے اپنے بیان میں بظاہر 'اسرائیل کے حق دفاع' کے لیے واشنگٹن کی حمایت اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے بیچ توازن پیدا کرنے کی کوشش کی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

اس ہفتے کے آخر میں انتخابی مہم کے دوران صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر مختصر رد عمل کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے مشی گن میں ایک ریلی میں کہا کہ "اسرائیل حملہ کر رہا ہے۔ ہمارے پاس جنگ چل رہی ہے اور وہ (کملا ہیرس) باہر پارٹی کر رہی ہیں۔"

نائب امریکی صدر کملا ہیرس کا بیان

دریں اثنا نائب امریکی صدر اور صدارتی امیدوار کملا ہیریس نے اپنے رد عمل میں ایران کو ممکنہ جوابی حملوں سے باز رہنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مشی گن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بطور امریکہ ہم بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ خطروں کی صورت میں ایران جو کچھ وہ کر رہا ہے، اسے رک جانا چاہیے اور ہم ایران کے کسی بھی حملے کے خلاف ہمیشہ اسرائیل کا دفاع کریں گے۔"

امریکی وزیر دفاع کا رد عمل

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی حملے کے بعد رد عمل میں کہا کہ 'ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔' آسٹن نے تہران کو ایران پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے خلاف خبردار کرنے کے ساتھ اپنے اسرائیلی ہم منصب کو فون کرکے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے مواقع پر زور دیا۔ آسٹن نے کہا کہ "ایران کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے، تاکہ حملے اور جوابی حملے کا سلسلہ ختم ہو سکے"۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران سمیت کئی شہروں میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا

ایران پر اسرائیلی حملہ: مرنے والے ایرانی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی

Last Updated : Oct 27, 2024, 9:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.