ETV Bharat / international

پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی - سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی

Pakistan Iran Conflict پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔

pakistan-iran-conflict-air-traffic-improved-after-the-normalization-of-pak-iran-relations
پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 8:51 PM IST

کراچی: پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔
یاد رہے پاکستان اور ایران میں کشیدگی کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیج سے آنے والی پاکستانی ایئر لائنز مسقط روٹ استعمال کریں۔بعد ازاں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

پاکستان نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تک ہوگئی تھی جبکہ عام دنوں میں یومیہ 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے سی اے اے کو ایئرلائنز ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔ ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے 18 جنوری کی علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں 'دہشت گردوں' کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد 'دہشت گرد' مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.