ETV Bharat / international

پاکستان: سابق سفارتکار و پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے - Shehryar Khan passed away - SHEHRYAR KHAN PASSED AWAY

پی سی بی کے سابق چیئرمین اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ، سفیر اور ہائی کمشنر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے شہریار خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 89 برس کے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 2:33 PM IST

کراچی: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سابق سفارتکار نے آج لاہور میں آخری سانس لی۔ شہریار خان کی عمر 89 برس تھی۔ شہریار خان کی تدفین کراچی میں ہو گی، ان کی میت کو آج کراچی لے جایا جائے گا۔ شہریار خان دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 اور اگست 2014 سے اگست 2017 تک دو مختلف مدتوں کے لیے پی سی بی کے چیئرمین رہے۔ شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

انہوں نے 1999 کے دورہ بھارت اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2003 کے دوران پاکستان کی قومی مردوں کی ٹیم کے ٹیم منیجر کے طور پر بھی کام کیا۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شہریار خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ، پی سی بی کی جانب سے میں سابق چیئرمین شہریار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ ایک بہترین منتظم تھے اور انہوں نے پوری لگن کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔ پی سی بی کے چیئرمین نے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے طور پر ان کے قابل ستائش کردار اور ملک میں کھیل کی ترقی میں ان کی خدمات کے لیے پاکستان کرکٹ مرحوم شہریار خان کا مقروض رہے گا۔

دسمبر 2003 میں، شہریار نے جنرل توقیر ضیاء کی جگہ مالی بدانتظامی اور اقربا پروری کے الزامات کی وجہ سے بورڈ کی داغدار ساکھ کے چلتے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ ان کی تقرری کے بعد، بورڈ میں کئی اہم تبدیلیاں آئیں اور پاکستان کرکٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قیادت نے پاکستان کے کرکٹ کے منظر نامے کو نئی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 1999 کے دورہ بھارت اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2003 کے دوران پاکستان کی قومی مردوں کی ٹیم کے ٹیم منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

شہریار خان نے ایک شاندار سیاسی کیرئیر کے بعد پی سی بی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ 1957 سے 1994 تک وہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ، سفیر اور ہائی کمشنر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے لندن میں تھرڈ سیکرٹری، تیونس میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، اور 1976 میں اردن میں پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے، بعد میں 1987 میں لندن میں تعینات ہوئے۔ مزید برآں، شہریار نے 1999 سے 2001 تک فرانس میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

شہریارخان29مارچ1934کوبھارت کےشہرلکھنومیں پیداہوئے۔ مرحوم کےپسماندگان میں بیوہ اورچاربچےشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.