ETV Bharat / international

غزہ جنگ بندی میں نتن یاہو اور حماس کی سودے بازی بنی رکاوٹ

غزہ میں پانچوے مہینے میں داخل ہو چکی اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ثالثہ ممالک کو ناکامی ہاتھ لگ سکتی ہے۔ اسرائیل حماس کے مطالبات کو سخت قرار دے رہا تو وہیں حماس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے تیار نہیں ہیں۔ اسرائیل نے مبینہ طور پر اپنی مذاکراتی ٹیم کو قاہرہ سے واپس بلا لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 15, 2024, 11:11 AM IST

یروشلم: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو بدھ کے روز دھکا لگا ہے۔ اسرائیل نے مبینہ طور پر اپنی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلا لیا اور وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ فریبی مطالبات پر قائم رہ کر اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

نتن یاہو کے تبصرے مقامی میڈیا کی رپورٹ کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی رہنما نے ایک اسرائیلی وفد کو قاہرہ میں بات چیت جاری نہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ نتن یاہو کے اس حکم کے بعد مذاکرات پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ تقریباً 130 باقی ماندہ اسیروں کے خاندانوں کی جانب سے نتن یاہو پر تنقید کی جا رہی ہے۔ یرغمالیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کا فیصلہ ان کے پیاروں کے لیے سزاے موت کے مترادف ہے۔

امریکہ، مصر اور قطر کی طرف سے ثالثی کی کوششیں متحارب فریقوں کو ایک ایسے معاہدے کی طرف لانے کے لیے کام کر رہی ہیں جو پانچوے مہینے میں داخل ہو چکی خونی جنگ میں جنگ بندی کو یقینی بنا سکے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 28,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ مقامی صحت کے حکام کے مطابق. جنگ نے غزہ کے وسیع حصوں کو تباہ کر دیا ہے، علاقے کی زیادہ تر آبادی کو بے گھر کر دیا ہے اور ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے۔

نتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قاہرہ میں اسرائیل کو حماس کی طرف سے ہمارے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کوئی نئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ "حماس کی پوزیشنوں میں تبدیلی سے مذاکرات میں پیش رفت ہو سکے گی۔"

اس دوران حماس نے کہا کہ نتن یاہو اس کے ذمہ دار ہیں۔ حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ ہمدان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسرائیل نے ایک تجویز پیش کی تھی جو اس سے قبل جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں سے ہٹ گئی تھی۔

منگل کے روز سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے مصری دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی لیکن کسی پیش رفت کے آثار نظر نہیں آئے۔ یہ بات چیت بدھ کو نچلی سطح پر جاری رہی، یہاں تک کہ غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے ساتھ دونوں طرف مہلک تشدد جاری ہے، جہاں جنگ شروع ہونے کے بعد سے جھڑپیں تیز ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ نتن یاہو نے اپنے وفد سے کہا ہے کہ جب تک حماس اپنے مطالبات کو نرم نہیں کرتی اس وقت تک مذاکرات دوبارہ شروع نہ کیے جائیں۔

فریقین معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنے اپنے مطالبات کو لے کر سخت ہیں۔ نیتن یاہو نے حماس پر "مکمل فتح" اور باقی تمام یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ تو وہیں حماس نے کہا ہے کہ وہ تمام اسیران کو اس وقت تک رہا نہیں کرے گا جب تک اسرائیل اپنی جارحیت ختم نہیں کرتا، غزہ سے انخلا اور بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا، جن میں سرکردہ عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ نتن یاہو نے ان مطالبات کو "فریب" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

یرغمالیوں کی حالتِ زار نے اسرائیلیوں کو بہت ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یرغمالیوں کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے ایک گروپ نے نتن یاہو کی طرف سے وفد کو مذاکرات سے دور رکھنے کے مبینہ فیصلے کو "بدتمیزی" قرار دیا اور کہا کہ جب تک نیتن یاہو ان سے ملنے پر راضی نہیں ہوتے وہ خاندان اسرائیلی وزارت دفاع کے باہر "بڑے پیمانے پر احتجاج کرتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.