ETV Bharat / international

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو پہلی بار منفرد تسبیح دی جائے گی

Unique Tasbih for Umrah Pilgrims کورونا وبا کے بعد حج و عمرہ کے دوران صحت عامہ سے متعلق کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں وہیں اب زائرین کو پہلی بار سینیٹائز تسبیحات بھی فراہم کی جائیں گی۔ رمضان المبارک میں یہ منفرد تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کو دی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 7:53 AM IST

مکہ مکرمہ: کورونا جیسی عالمی وبا کے بعد دنیا بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے روز نئے اقدامات سامنے آرہے ہیں امسال عمرہ زائرین کو اسی مناسبت سے پہلی بار ایک منفرد تسبیح دی جائے گی۔

یوں تو زائرین عمرہ سارا سال ہی حرمین شریفین جاتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں ان کی تعداد میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہو جاتا ہے۔ زائرین عمرہ جسمانی عبادات جیسا کہ اراکین عمرہ کی ادائیگی، نماز، روزہ کے ساتھ فارغ اوقات میں ذکر و اذکار میں مصروف رہتے ہیں جس کے لیے زائرین کی بڑی تعداد تسبیح کا استعمال کرتی ہے۔

کورونا وبا کے بعد حج و عمرہ کے دوران صحت عامہ سے متعلق کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں وہیں اب زائرین کو پہلی بار سینیٹائز تسبیحات بھی فراہم کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئر لائن نے دنیا کی پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف کرا دی ہے، جراثیم سے محفوظ رکھنے والی اس تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جس کا استعمال رواں سال رمضان المبارک سے کیا جا رہا ہے۔

ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق موتیوں کی مالا پر مشتمل یہ پہلی تسبیح ہے جو دہرا کام سر انجام دیتی ہے، تسبیح نہ صرف روحانی عمل کو انجام دیتی ہے بلکہ ہاتھوں کی صفائی بھی کرتی ہے، اس تسبیح کی تیاری میں چائے کے درخت کا تیل بطور جراثیم کش عنصر استعمال کیا گیا ہے۔

سینیٹائزنگ تسبیح مہمان مسافروں کو روحانی سفر کے دوران عبادت کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، یہ تسبیح سعودی ایئرلائن سے سفرکرنے والے مسافروں کو دستیاب ہو گی، سعودیہ کی جانب سے شہر مکہ مکرمہ میں بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔

واضح ہے کہ چائے کے درخت کا تیل جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی موثر ہے، نائب صدر سعودی ایئرلائن عصام اخونبے کے مطابق سعودی ائیرلائن کو منفرد پراڈکٹ متعارف کرانے پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.