ETV Bharat / international

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

First Woman CM in Pakistan مسلم لیگ نواز کی سینئر رہنما مریم نواز نے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ اس سیٹ پر بیٹھ کر خوش ہیں جہاں ان کے والد بیٹھا کرتے تھے۔

Maryam Nawaz
مریم نواز
author img

By ANI

Published : Feb 26, 2024, 3:55 PM IST

Updated : Feb 26, 2024, 5:49 PM IST

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پیر کو پاکستان کے کسی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں ہیں۔ صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت یافتہ اپوزیشن جماعت کے واک آوٹ کے درمیان پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی سینئر رہنما مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

سیاسی طور پر پاکستان کا سب اہم صوبہ سمجھا جانے والا پنجاب کی وزیراعلیٰ اب مریم نواز ہوں گی جنھوں نے اسمبلی میں کل 220 ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جماعت سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے رانا آفتاب کو شکست دی، جنہیں کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ ان کی پارٹی نے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے وقت اسمبلی سے واک آوٹ کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ کا انتخاب جیتنے کے لیے 327 نشستوں پر مشتمل پنچاب اسمبلی میں ایک امیدوار کو 187 اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے، اپوزیشن جماعت کے اراکین نے "مینڈیٹ چوروں کی ملکہ" کے نعرے لگائے۔ چونکہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز 8 فروری کے انتخابات میں 800 سے زائد ووٹوں کے فرق سے اپنی نشست ہار گئی تھیں، اس کے علاوہ پارٹی کی پنجاب اسمبلی کی 100 سے زائد نشستیں پر انتخابی نتائج میں رد و بدل کیا گیا اور اس پر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ ’’شکست پارٹی‘‘ کا امیدوار آج وزیراعلیٰ بن گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں مریم نے خدا، اپنے والد نواز شریف، چچا شہباز شریف اور ان قانون سازوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا۔ مریم کا کہنا تھا کہ وہ اس سیٹ پر بیٹھ کر خوش ہیں جہاں ان کے والد بیٹھا کرتے تھے۔ نواز شریف کی سیاسی وارث سمجھی جانے والی مریم نے یہ بھی کہا کہ میرے والد نے مجھے دفتر چلانے کی تربیت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج صوبے کی ہر خاتون کو ایک خاتون وزیراعلیٰ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ خواتین قیادت کی روایت مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ انہوں نے قید جیسے مشکل وقت دیکھے ہیں لیکن مجھے مضبوط بنانے پر مخالفین کی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کے اتحادی جیسے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ (ق) (پی ایم ایل-ق) اور استحکم پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی حمایت حاصل تھی۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایس آئی سی کے 103 ارکان نے گزشتہ روز حلف اٹھایا اور ایس آئی سی کے نامزد وزیراعلیٰ رانا آفتاب کو بولنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آوٹ کردیا۔

ایس آئی سی کے قانون سازوں کے واک آؤٹ پر مریم نواز نے کہا، آج میں پریشان ہوں کہ اپوزیشن بنچوں کے معزز ارکان یہاں موجود نہیں ہیں، میری خواہش ہے کہ وہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی چیلنجز اور مشکلات کے باوجود ان کی پارٹی کے اراکین اور مسلم لیگ ن نے کبھی گراؤنڈ کو خالی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج اپوزیشن موجود ہوتی اور وہ میری تقریر کے دوران احتجاج کرتی تو مجھے خوشی ہوتی۔ دریں اثنا، وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار آفتاب نے کہا، ایسا لگتا ہے جیسے آج بھی آمریت برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق، شہباز شریف وزیراعظم تو آصف زرداری صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

Last Updated : Feb 26, 2024, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.