ETV Bharat / international

بھارتی فوجیوں کے پہلے گروپ کو 10 مارچ سے پہلے واپس بھیج دیا جائے گا: مالدیپ صدر - مالدیپ

Indian Troops in Maldives مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کا پہلا گروپ 10 مارچ کو واپس بھیج دی جائے گی۔ اس کے بعد باقی دو پلیٹ فارمز پر تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کو 10 مئی تک واپس بلایا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ملک کی خودمختاری کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Maldivian President Muizzu
مالدیپ کے صدر محمد معیزو
author img

By PTI

Published : Feb 5, 2024, 10:28 PM IST

مالے: مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے پیر کو کہا کہ جزیرے سے بھارتی فوجیوں کے پہلے گروپ کو 10 مارچ سے پہلے واپس بھیج دیا جائے گا، جبکہ دو دیگر پلیٹ فارمز میں تعینات بقیہ بھارتی فوجیوں کو 10 مئی تک واپس بھیج دیا جائے گا۔

چین کے حامی رہنما محمد معیزو نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مالدیپ کے شہریوں کی ایک بڑی اکثریت اس امید پر ان کی حمایت کرتی ہے کہ وہ ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو ختم کر دیں گے اور سمندری حدود کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ملک کی خودمختاری کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 17 نومبر کو مالدیپ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے فوراً بعد محمد معیزو نے بھارت سے 15 مارچ تک اپنے فوجی اہلکاروں کو ملک سے نکالنے کی رسمی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مالدیپ کے لوگوں نے انہیں نئی ​​دہلی سے یہ درخواست کرنے کے لیے مضبوط مینڈیٹ دیا ہے۔ معیزو نے پارلیمنٹ میں کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ سفارتی بات چیت ہو رہی ہے۔ ہم نے بھارت سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ مالدیپ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلائے اور یہ مسئلہ ابھی بھی زیر بحث ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بات چیت کے مطابق، تین ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک پر تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کو 10 مارچ 2024 سے پہلے واپس بھیج دیا جائے گا۔ باقی دو پلیٹ فارمز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو بھی 10 مئی 2024 تک واپس بھیج دیا جائے گا۔

دو طرفہ بات چیت کے ایک نئے دور کے بعد بھارت نے 2 فروری کو کہا تھا کہ مالدیپ کے ساتھ جزیرے میں بھارتی فوجی پلیٹ فارمز کے آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے ایک باہمی طور پر قابل قبول حل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فی الحال بھارتی فوجی اہلکار بنیادی طور پر مالدیپ میں دو ہیلی کاپٹر اور ایک طیارہ چلانے کے لیے موجود ہیں۔ ان کے ذریعے سینکڑوں طبی ریسکیو اور انسانی امداد کے مشن مکمل ہو چکے ہیں۔

بھارتی پلیٹ فارم پچھلے کچھ سالوں سے مالدیپ کے لوگوں کو انسانی اور طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کی خودمختاری پر سمجھوتہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سے ملک کی آزادی اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے اور کسی بھی حالت میں بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.