ETV Bharat / international

چین کے جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ، 47 ملبے میں افراد دب گئے

author img

By AP (Associated Press)

Published : Jan 22, 2024, 11:42 AM IST

Landslide in China: دسمبر میں بھیانک زلزلہ کے بعد آج چین میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملبے میں کم از کم 47 افراد کے دبنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ جنگی پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Landslide in southwestern China's mountainous Yunnan province

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے یوننان میں سوموار کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 47 افراد دب گئے اور 200 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ تباہی صبح 6 بجے سے قبل صوبہ یوننان کے شمال مشرقی حصے کے گاؤں لیانگشوئی میں پیش آئی۔ زین شیانگ کاؤنٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 18 الگ الگ گھروں میں ملبے کے نیچے دبے متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے۔ ہلاکتوں یا زخمیوں کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے وقت 35 سالہ لوو ڈونگمی سو رہی تھیں لیکن وہ بچ گئیں اور مقامی حکام نے اسے ایک اسکول میں منتقل کر دیا ہے۔ لوو نے کہا کہ، "میں سو رہی تھی، لیکن میرے بھائی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور مجھے جگایا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ تھی اور بستر ہل رہا تھا، تو وہ اوپر کی طرف بڑھے اور ہمیں جگایا،"۔

امدادی کارکنوں نے گزشتہ ہفتے سیاحوں کو شمال مغربی چین میں سکینگ کے ایک دور دراز علاقے سے نکالا تھا۔ جہاں بھاری برف باری کے باعث ایک ہفتے تک ایک ہزار سے زائد افراد پھنسے ہوئے تھے۔

چین میں لینڈ سلائیڈنگ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، اکثر بارش یا غیر محفوظ تعمیراتی کام کی وجہ سے یہاں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ یہاں گزشتہ سال مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چین: 2023 کے اختتام پر آبادی گھٹ کر تقریبا 141 کروڑ ہوگئی

چین میں طاقتور زلزلے کے صرف ایک ماہ بعد ہی یوننان میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آیا جب شمال مغرب میں گانسو اور چنگھائی صوبے میں 18 دسمبر کو آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے میں کم از کم 149 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔چین میں نو سالوں میں آنے والے سب سے مہلک زلزلے میں تقریباً ایک ہزار افراد زخمی اور 14 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.