ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید چار صحافیوں کے قتل کا انکشاف - غزہ

Journalists Killed in Gaza War غزہ کی پٹی میں جہاں اسرائیلی فوج کے قبضے اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں مزید 4 صحافیوں کی ہلاکت کے بعد 133 دنوں میں جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کی تعداد 130 ہو گئی۔

Journalists Killed in Israel Gaza War
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید چار صحافیوں کے قتل کا انکشاف
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 10:53 PM IST

غزہ: غزہ میں حکومتی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ القرآن ریڈیو کے ڈائریکٹر زید ابو زید جن کے گھر پر اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقوں میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ میں بمباری کرکے ہلاک کردیا تھا۔ بتایا گیا کہ صحافی یاسر میمدوح جو کنعان میڈیا ایجنسی کے لیے کام کرتے تھے اسے اسرائیلی نشانہ بازوں نے گولیاں ماری تھیں۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ساحل میڈیا نیٹ ورک کے فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کرنے والے محمد رسلان شنیورا اور ایڈیٹر محمود مشتحہ کو تقریباً دو ماہ قبل غزہ شہر کے تل الہیوا علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔ میڈیا آفس کی طرف سے دیے گئے پچھلے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں صحافیوں کو قتل کیا تاکہ "فلسطین کی آواز کو خاموش کرایا جائے، حقائق کو چھپا دیا جائے اور خبروں اور معلومات کو علاقائی اور بین الاقوامی عوام تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 12 ہزار 300 بچوں اور 8 ہزار 400 خواتین سمیت 28 ہزار 663 فلسطینی جاں بحق اور 68 ہزار 395 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے مرکزی النصراسپتال پر دھاوا بول دیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.