ETV Bharat / international

جے شنکر کی کویتی وزیر خارجہ سے بات چیت، بھارتیوں کی لاش جلد از جلد وطن بھیجنے کی اپیل - KUWAIT BUILDING FIRE

وزارت خارجہ نے کہا کہ بدھ کو کویت کے منگاف علاقے میں مزدوروں کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے تقریباً 49 لوگ ہلاک ہو گئے جس میں 40 بھارتی تھے۔ اس حادثہ میں 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ علی ال یحییٰ سے بات کی۔

ایس جے شنکر کی فائل فوٹو
ایس جے شنکر کی فائل فوٹو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 10:43 AM IST

نئی دہلی: کویت میں زبردست آگ لگنے سے تقریباً 40 بھارتی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ علی ال یحییٰ سے بات کی۔ انہوں نے کویتی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد آتشزدگی میں اپنی جان گنوانے والوے مزدوروں کی لاشیں بھارت بھیجیں۔

جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے کویتی وزیر خارجہ عبداللہ علی ال یحییٰ سے کویت میں آتشزدگی کے سانحہ پر بات کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں کویتی حکام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس بھیانک آگ کی رپورٹ آچکی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچن میں رکھا سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

جے شنکر نے ایکس پر لکھا کہ میں نے ان لوگوں کی لاشوں کو جلد سے جلد واپس بھیجنے کی درخواست کی جو آتشزدگی کے واقعے میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے (کویتی وزیر خارجہ) نے زور دے کر کہا کہ زخمیوں کو مطلوبہ طبی امداد مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ جمعرات کو کویت پہنچیں گے۔

قبل ازیں وزارت خارجہ نے ایک ریلیز میں کہا تھا کہ وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ فوری طور پر کویت جا رہے ہیں۔ وہ مرنے والوں کی لاشوں کو جلد از جلد واپس لانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے کام کو بھی دیکھیں گے۔

ریاستی وزیر سنگھ نے اے این آئی کو بتایا کہ ہم کویت میں لگی آگ کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں اس کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ میں نے پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی اور کل صبح ہم کویت جارہے ہیں۔ ہم صورتحال اور اسپتال میں داخل لوگوں کا جائزہ لیں گے۔

کویت میں آگ لگنے کے واقعہ کا جائزہ لینے کے لیے پی ایم مودی نے بدھ کو قومی دارالحکومت میں ایک میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ جنوبی کویت کے منگاف شہر میں بدھ کی علی الصبح ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ بھارتی سفارت خانے نے بھارتی کارکنوں میں آتشزدگی کے المناک واقعہ کے سلسلے میں ایک ہنگامی ہیلپ لائن نمبر +965-65505246 بھی جاری کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مرنے والے بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.