ETV Bharat / international

گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق، 104 زخمی

Gaza Death toll غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں کم از کم 30,878 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 9, 2024, 8:17 AM IST

Updated : Mar 9, 2024, 9:18 AM IST

دیر البلاح، غزہ کی پٹی: غزہ میں وزارت صحت نے جمعہ کو جانکاری دی کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق اور 104 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق، تازہ ترین اعداد و شمار سے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 30,878 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 72,402 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے واالوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے تھے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تقریباً 9000 خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔ انروا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر، "غزہ کی خواتین اس وحشیانہ جنگ کے نتائج کو برداشت کر رہی ہیں۔" ایجنسی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر مائیں ہیں جو اپنے خاندانوں کو پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ کچھ خواتین بنیادی طبی امداد کے بغیر بچے کو جنم دے رہی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بہت سی خواتین ماہواری سے متعلق غیرمعمولی طور پر غیر صحت مند زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے جنگ بندی کی اپیل کا اعادہ کیا:

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینی علاقے میں جنگ کے پانچ ماہ کو جہنمانہ حالات قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ، "تقریباً 31,000 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، 72,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ہزاروں لاپتہ ہیں،"

انہوں نے نوٹ کیا کہ، "طبی مراکز پر 406 حملے، 118 ہیلتھ ورکرز حراست میں ہیں، 3 میں سے 1 اسپتال صرف جزوی یا کم سے کم کام کر رہا ہے،"

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 9, 2024, 9:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.