ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کا ڈاکٹرز اور نرسز کے بھیس میں اسپتال پر حملہ، تین فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 107 دنوں سے جنگ جاری ہے وہیں اب اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرس کے بھیس میں داخل ہو کر عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔

Israeli soldiers dressed as doctors, nurses kill 3 Palestinians in West Bank hospital raid
اسرائیلی فوج کا ڈاکٹرز اور نرسز کے بھیس میں اسپتال پر حملہ، تین فلسطینی جاں بحق
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 31, 2024, 10:11 PM IST

رملہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوجی اب ڈاکٹرز بن کر اسپتال پر حملہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بن کر مغربی کنارے کے ابن سینا اسپتال میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے فلور پر ڈاکٹرز اور نرسز کے بھیس میں چند افراد داخل ہوتے ہیں اور کوٹ اتار کر اسلحہ نکال لیتے ہیں۔ مسلح افراد ایک کمرے میں داخل ہوکر بستر پر لیٹے دو فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسا دیتے ہیں جب کہ ایک اور فلسطینی نوجوان کو پکڑ کر فرش پر بٹھا دیتے ہیں اور بعد ازاں اسے بھی قتل کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بلاتفریق بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کہا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی سے اپنی افواج کو نہیں نکالے گا اور نہ ہی ہزاروں فلسطینی سیکیورٹی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.