ETV Bharat / international

اسرائیل نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا - Ismail Haniyeh Sister Arrested - ISMAIL HANIYEH SISTER ARRESTED

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو جنوبی اسرائیل سے دہشت گردی کے جرائم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Ismail Haniyeh
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 1, 2024, 8:10 PM IST

غزہ: اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتانا تھا کہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں، انہیں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف تحقیقات میں اسرائیلی کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیت بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے صباح عبد السلام ہنیہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حماس ارکان سے ساتھ رابطے اور اسرائیل کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے اور ان کی حمایت کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا اور پوتی بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

حماس کے سینئر رہنماؤں کو مار دیا گیا: اسرائیلی فوج

ہم واحد فلسطینی حکومت کے قیام پر تیار ہیں: حماس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.