ETV Bharat / international

اسرائیلی وزیر بینی گینٹز جنگی کابینہ سے مستعفی، نیتن یاہو پر قبل از وقت الیکشن کیلئے دباؤ میں اضافہ - Benny Gantz resigns war cabinet

اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے غزہ میں جاری جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کی برملا مخالفت کرتے ہوئے جنگی کابینہ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

Benny Gantz resigns war cabinet
اسرائیلی وزیر بینی گینٹز جنگی کابینہ سے مستعفی (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 9:53 AM IST

حیدرآباد: اسرائیل کی تین رکنی جنگی کابینہ کے مرکزی رکن بینی گینٹز نے اتوار کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر جنگی مہم کو غلط انداز میں چلانے اور اپنی سیاسی بقا کے لیے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کا الزام لگایا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یو سی ایل اے) میں اسرائیل اسٹڈیز کے پروفیسر ڈو ویکسمین، الجزیرہ سے اسرائیلی وزیر بینی گینٹز کی علیحدگی کے ممکنہ اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گینٹز کی پارٹی نیشنل یونٹی پارٹی، نیتن یاہو کے اصل حکومتی اتحاد کا حصہ نہیں تھی۔ ان کے اتحاد کی حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے نے اس اتحاد کو "گھریلو قانونی جواز" کا کچھ پیمانہ فراہم کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت تھی جو 7 اکتوبر سے پہلے بھی انتہائی غیر مقبول تھی لیکن حکومت میں گینٹز کے داخلے نے حکومت کو مستحکم کیا اور اسے گھریلو سطح پر کچھ مضبوطی فراہم کی۔ گینٹز اور اس کے شراکت داروں کے بغیر حکومت اس گھریلو جواز کو کھو دے گی اور اس سے نیتن یاہو پر قبل از وقت انتخابات کرانے کا دباؤ بڑھ جائے گا۔

لیکن مجھے لگتا کہ نیتن یاہو قبل از وقت انتخابات نہیں ہونے دینا چاہتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کم از کم موجودہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، ان کی پارٹی یہ الیکشن ہار جائے گی۔ وہ اور ان کے اتحادی پارٹنرز جب تک ممکن ہو سکے، اقتدار پر قائم رہنے کے لیے پرعزم نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.