ETV Bharat / international

حماس حملے کو روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف مستعفی - Israeli military chief resigns - ISRAELI MILITARY CHIEF RESIGNS

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اہارون حالیوا نے حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس حملے میں 1,200 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

Israeli military intel chief
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اہارون حالیوا
author img

By AP (Associated Press)

Published : Apr 22, 2024, 3:52 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی انٹیلی جنس کور کے سربراہ اہارون حالیوا نے حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کو روکنے میں ناکام رہنے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اہارون حالیوا نے خود کو حماس حملے میں ہونے والی ناکامیوں پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پہلے سینئر اسرائیلی شخصیت کے طور پر نشان زد کیا۔ اس حملے میں 1,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 250 کو قیدی بنا لیا گیا۔ پھر اس کے بعد حماس کے خلاف چھ ماہ سے جاری رہنے والی جنگ شروع ہوگئی۔

حالیوا نے اپنے استعفیٰ کے خط میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے پر پشیمانی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کے ڈویژن کی جانب سے سپرد کردہ کام کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس سیاہ دن کو تب سے برداشت کیا جب سے حماس نے اسرائیل کی ریاست کے خلاف ایک مہلک اچانک حملہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "میں اس سیاہ دن کو اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ملٹری چیف آف سٹاف نے حالیوا کی مستعفی ہونے کی درخواست قبول کر لی اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

اگرچہ حملے کی واضح ناکامیوں کی وجہ سے حالیوا اور دیگر عہدیداروں سے استعفوں کی توقعات موجود تھیں، لیکن ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے ساتھ ساتھ غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری تنازعات نے ان استعفوں کے وقت پر غیر یقینی صورت حال پیدا کر دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ حالیوا اور کچھ دیگر افراد نے اکتوبر کے حملے کا الزام قبول کیا ہے، لیکن وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو جیسی قابل ذکر شخصیات نے حملے کی ذمہ داری پوری طرح سے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ جنگ: اسرائیلی حملے میں اپنی ماں کی ہلاکت کے چند سیکنڈ بعد پیدا ہوئی صبرین

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.