ETV Bharat / international

امداد کا انتظار کررہے عام شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20 فلسطینی جاں بحق، 150 زخمی - 20 فلسطینی جاں بحق، 150 زخمی

Israeli attack on civilians غزہ میں اسرائیل اب سرے عام عام فلسطینیوں پر فائرنگ کررہا ہے اور گولے برسا رہا ہے۔ غزہ کے ایک چوراہے کویت اسکوائر پر امداد کا انتظار کررہے شہریوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم از کم 20 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Israeli army opened fire on civilians waiting for aid

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 26, 2024, 7:13 AM IST

Updated : Jan 26, 2024, 9:13 PM IST

غزہ: غزہ شہر کے ایک اہم چوراہے کویت اسکوائر کے قریب مدد کے منتظر کم از کم 20 فلسطینی جمعرات کو اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ غزہ کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں تقریباً 20 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں بڑی تعداد میں لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قدرا نے کہا کہ زخمیوں کو شہر کے الشفا میڈیکل کمپلیکس بھیجا گیا لیکن اسپتال کی محدود طبی صلاحیتوں کی وجہ سے ان سب کا علاج ہوسکے اس کا امکان کم ہے۔

عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے رہائشیوں کے ایک اجتماع پر گولیاں اور گولے برسائے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آزادانہ طور پر اس واقعے کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکا۔

عینی شاہدین اور صحت کے حکام نے بتایا کہ فائرنگ غزہ شہر کے جنوبی کنارے پر ایک چوراہے میں ہوئی، جہاں ایک بڑا ہجوم مدد حاصل کرنے کے لیے جمع ہوا تھا۔ آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں سینکڑوں لوگوں کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں سے کچھ امداد کے ڈبے اٹھائے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں لیکن اچانک وہاں حملہ ہو گیا جس کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ وہاں موجود لوگوں نے زخمی فلسطینیوں کو گھوڑوں اور گدھا گاڑیوں پر لاد کر اسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کا خان یونس میں پناہ گاہ پر ٹینکوں سے حملہ، 9 افراد ہلاک

اسرائیل نے اس حملے میں اسرائیلی فوج کے براہ راست ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفینس فورس کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 26, 2024, 9:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.