ETV Bharat / international

حزب اللہ نے اسرائیل پر 135 میزائل داغے، عراق سے ڈرون حملہ، تین اسرئیلی فوجی شدید زخمی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ جاری ہے۔ ادھر حزب اللہ نے اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر 135 میزائلوں سے حملہ
حزب اللہ کا اسرائیل پر 135 میزائلوں سے حملہ (X@IDF)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2024, 11:06 AM IST

بیروت: لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ جاری ہے۔ اس حملے کے تحت حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی دوران حزب اللہ نے اسرائیل پر تقریباً 135 میزائلوں کی بوچھار کر دی۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر جاری زمینی حملوں کے دوران حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے تین فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

وہیں اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ دو دنوں میں حزب اللہ کے کم از کم 50 جنگجو مارے گئے جن میں چھ سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے مطابق جنوبی لبنان میں زیر زمین حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں حزب اللہ کے عزیز یونٹ کے 50 اہداف، ناصر یونٹ کے 30 اور بدر یونٹ کے پانچ اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ رضوان فورس کے تقریباً 10 بنکروں پر حملہ کیا گیا۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ اس کے فضائی اور زمینی حملوں میں حزب اللہ کے کم از کم 50 جنگجو مارے گئے ہیں۔

اسرائیل نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں وسیع انفراسٹرکچر اور زیر زمین ہیڈکوارٹر تعمیر کیے ہیں۔ اس کا مقصد جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو نقصان پہنچانا اور گیلیلی بستیوں کے خلاف منصوبہ بند حملے کرنا تھا۔

حزب اللہ کا 135 میزائلوں سے حملہ

اسرائیل کی اندھادھند بمباری کے بیچ حزب اللہ نے اسرائیل پر تقریباً 135 میزائل داغے جس سے متعدد عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ وہیں زمینی لڑائی میں اسرائیل نے تین فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ فوج نے بتایا کہ دو فوجی کل لڑائی میں زخمی ہوئے تھے اور تیسرا بدھ کو زخمی ہوا تھا۔ تینوں کو علاج کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیل پر عراق کی طرف سے ڈرون حملہ

عراق میں اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ہماری طرف سے 'اہم' اسرائیلی ہدف کے خلاف ڈرون حملہ انجام دیا گیا۔ ایران سے منسلک عراقی ملیشیاؤں کے گروپ نے کہا کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک اہم ہدف" کے خلاف ڈرون حملہ کیا۔

گروپ نے کہا کہ یہ حملہ فلسطین اور لبنان کے لوگوں کی حمایت میں کیا گیا۔ "بچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت شہریوں کے خلاف غاصب حکومت کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے جواب میں"۔ وہیں اسرائیل کی فوج نے اطلاع دی کہ اس کی فضائیہ "مشرق سے لانچ کیے گئے" ڈرون کو روکنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال کی جنگ نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، تعمیر نو میں 40 سال لگ جائیں گے

غزہ جنگ کی برسی کے موقع پر حماس کی مسلح ونگ نے اسرائیل پر 4 راکٹ داغ دیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.