ETV Bharat / international

اسرائیلی حکومت کا آزادی صحافت پر حملہ، الجزیرہ کے مقامی آپریشن پر پابندی لگا دی - AL JAZEERA BAN - AL JAZEERA BAN

آخر کار اسرائیلی حکومت نے ملک میں قطر کے الجزیرہ سیٹلائٹ نیوز نیٹ ورک کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کو غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے اقدامات کو چھپانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

الجزیرہ
مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں الجزیرہ نیٹ ورک کا دفتر (تصویر: اے پی)
author img

By AP (Associated Press)

Published : May 6, 2024, 7:47 AM IST

Updated : May 6, 2024, 10:50 AM IST

تل ابیب، اسرائیل: اسرائیل نے اتوار کو قطر کے الجزیرہ سیٹلائٹ نیوز نیٹ ورک کے مقامی دفاتر کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسرائیل کے اس اقدام سے براڈکاسٹر اور وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کی سخت گیر حکومت کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں اضافہ ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے دوحہ کی ثالثی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات اب تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

فلسطینی سیاسی تجزیہ کار نہاد ابو غوث مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر کے اندر نشر ہونے والے الجزیرہ پر براہ راست ہیں۔
فلسطینی سیاسی تجزیہ کار نہاد ابو غوث مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر کے اندر نشر ہونے والے الجزیرہ پر براہ راست ہیں۔ (تصویر: اے پی)

اسرائیلی حکومت کے غیر معمولی احکامات میں نشریاتی آلات کو ضبط کرنا، چینل کی رپورٹس کی نشریات کو روکنا اور اس کی ویب سائٹس کو بلاک کرنا شامل ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیل نے ملک میں کام کرنے والے کسی غیر ملکی خبر رساں ادارے کو پہلی بار بند کیا ہے۔

الجزیرہ کے براڈکاسٹ انجینئر محمد سلامہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر کے اندر ماسٹر کنٹرول روم یونٹ میں کام کر رہے ہیں
الجزیرہ کے براڈکاسٹ انجینئر محمد سلامہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر کے اندر ماسٹر کنٹرول روم یونٹ میں کام کر رہے ہیں (تصویر: اے پی)

الجزیرہ نے اسرائیلی حکومت کے احکامات کے چند گھنٹوں میں ہی اسرائیل کے اہم کیبل اور سیٹلائٹ فراہم کرنے والے اداروں کو بند کر دیا۔ تاہم، اس کی ویب سائٹ اور متعدد آن لائن سٹریمنگ لنکس اتوار کو چل رہے تھے۔

الجزیرہ نیٹ ورک نے 7 اکتوبر کو حماس کے ابتدائی سرحد پار حملے کے بعد سے اسرائیل اور حماس کی جنگ کا نان اسٹاپ کوریج کیا ہے اور چینل نے غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کی کوریج کو اسرائیل کے زمینی حملے کے دوران برقرار رکھا ہے۔ اس کوریج کے دوران اس کے عملے کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کی زمینی رپورٹنگ کے دوران، اس کا عربی چینل اکثر حماس اور دیگر علاقائی عسکریت پسند گروپوں کی طرف سے زبانی ویڈیو بیانات شائع کرتا آیا ہے۔

الجزیرہ انگلش کے بین الاقوامی نامہ نگار زین بصروی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر سے براہ راست رپورٹ کر رہے ہیں۔
الجزیرہ انگلش کے بین الاقوامی نامہ نگار زین بصروی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر سے براہ راست رپورٹ کر رہے ہیں۔ (تصویر: اے پی)

نتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ "الجزیرہ کے نامہ نگاروں نے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے اور فوجیوں کے خلاف اکسانے کا کام کیا ہے۔" انھوں نے مزید کیا کہ، "ہمارے ملک سے حماس کے ماوتھ پیس کو ہٹانے کا وقت آ گیا ہے۔"

الجزیرہ نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ "اپنے حقوق اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے معلومات کے حق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانونی اداروں کے ذریعے تمام دستیاب قانونی چینلز کی پیروی کرے گا۔"

نیٹ ورک نے کہا، "اسرائیل کی طرف سے آزاد صحافت پر جاری دباؤ کو غزہ کی پٹی میں اس کے اقدامات کو چھپانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو کہ بین الاقوامی اور انسانی قانون کے منافی ہے۔" "اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو براہ راست نشانہ بنانا اور قتل کرنا، گرفتاریاں، دھمکیاں الجزیرہ کو نہیں روک سکتیں ۔"

اسرائیلی حکومت نے 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے کئی دہائیوں کے دوران انفرادی رپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہے، لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اس نے وسیع پیمانے پر میڈیا کے ایک ایسے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے جس میں دنیا بھر سے، یہاں تک کہ عرب ممالک کے غیر ملکی بیورو بھی شامل ہوں۔ اس سے قبل اسرائیل نے جنگ کے آغاز میں حزب اللہ سے وابستہ، بیروت میں مقیم المیادین نیوز چینل کی غیر ملکی نشریات کو بھی بند کر دیا تھا۔

نتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ گزشتہ ماہ منظور کیا گیا ایک قانون حکومت کو الجزیرہ کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرہی نے بعد میں حکام کی جانب سے ایک ہوٹل کے کمرے پر چھاپہ مارنے کی فوٹیج آن لائن شائع کی جس میں الجزیرہ مشرقی یروشلم سے نشر کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے وہاں سے چینل کا کچھ سامان ضبط کر لیا ہے۔

کارہی نے کہا، "ہم آخر کار الجزیرہ کی اشتعال انگیزی کو روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہی تھی۔" ان کے دفتر نے کہا کہ وہ الجزیرہ کو اسرائیل میں کم از کم 45 دنوں تک کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، اس اقدام کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

الجزیرہ پر پابندی سے مقبوضہ مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی میں چینل کی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، حالانکہ اس پر اسرائیل کا کنٹرول ہے لیکن جو خودمختار اسرائیلی علاقہ نہیں ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں حماس نے اسرائیلی حکومت کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل میں فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حکومت کے حکم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، "اس فیصلے کے ساتھ، اسرائیل میڈیا پر پابندی لگانے کے لیے آمرانہ حکومتوں کے ایک مشکوک کلب میں شامل ہو گیا ہے۔" "یہ میڈیا کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔"

نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروجیکٹ جرنلسٹس نے اسی طرح متنبہ کیا کہ یہ اقدام اسرائیل میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس کو محدود کرنے کی انتہائی تشویشناک مثال ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے اسرائیل اور فلسطین کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے اسرائیلی حکم کو "آزادی صحافت پر حملہ" قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں ہونے والے مظالم کی رپورٹنگ کو خاموش کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے، اسرائیلی حکومت کو ان کا ارتکاب کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 6, 2024, 10:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.