ETV Bharat / international

غزہ کی تفصیلات شیئر کرنے والے فلسطینی ٹک ٹاک اسٹار محمد حلیمی کو اسرائیل نے ہلاک کیا - Israel Kills TikTok Star - ISRAEL KILLS TIKTOK STAR

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام بلاگر جنہوں نے غزہ میں روزمرہ کی زندگی کو دستاویزی شکل دے کر پیش کیا اور فالوورز کو اپنی طرف متوجہ کیا، اسرائیلی حملے میں ماردئے گئے ہیں۔ 20 سالہ محمد حلیمی، خان یونس میں میزائل کے چھرّے لگنے کی وجہ سے اپنی جان سےہاتھ دھو بیٹھے۔

اسرائیل نے فلسطینی ٹک ٹاک اسٹار کو ہلاک کردیا
اسرائیل نے فلسطینی ٹک ٹاک اسٹار کو ہلاک کردیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 3:39 PM IST

قاہرہ: غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل حملے میں 20 سالہ فلسطینی ٹک ٹاک اسٹار محمد 'میدو' حلیمی ہلاک ہوگئے۔ پیر کے روز، حلیمی اپنے مقامی انٹرنیٹ کیفے گئے، جو کہ وائی فائی کے ساتھ لگا ہوا ایک خیمہ ہے۔ جہاں بے گھر فلسطینی بیرونی دنیا سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنے دوست اور ساتھیوں سے مل سکتے ہیں۔

حلیمی نے ایک سیلفی لی اور اسے اپنے انسٹاگرام پر کیپشن کے ساتھ ’آخرکار دوبارہ مل گئے‘ پوسٹ کردیا۔اسی دوران حلیمی کے دوست 18 سالہ مراد نے بتایا کہ ایک دھماکہ ہوا اور پھر ایک گولی حلیمی کو لگی اور جب دیکھا تو ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔

مراد نے بتایا کہ ان کے سامنے ساحلی سڑک پر ایک کار تھی جس میں آگ کے شعلے نکل رہے تھے، جو بظاہر اسرائیلی فضائی حملے کا ہدف تھی۔ بہرحال ایمبولینس کو وہاں پہنچنے میں 10 منٹ لگے۔ حلیمی کو اسپتال لے جایا گیا مگر کچھ مدت کے بعد ڈاکٹروں نے حلیمی کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ میں اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس پر اچانک حملہ کردیا تھا، جس میں ہزاروں لوگ ابھی تک اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ میں 40,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حملے انسانی تباہی کا باعث بن رہے ہیں جو عام شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق نہیں کرتے۔ ان حملوں سے جانی اور مالے دونوں کا نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.