غزہ: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 27,238 ہو گئی ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدر نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 66,452 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے 107 فلسطینیوں کو شہید اور 165 کو زخمی کیا۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل نے غزہ کے دیر البلاح اور رفاح میں گھروں پر فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی، جس میں کم از کم 24 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
- رفح شہر کی جانب اسرائیلی حملوں کی پیش رفت تشویشناک: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہر رفح پر اپنے حملوں میں توسیع کے امکان کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دو جارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ سیکرٹری جنرل اسرائیلی شہر رفح کی طرف پیش قدمی کے امکان کو کس طرح دیکھتے ہیں، تو دوجارچ نےکہا: "سیکرٹری جنرل اسے انتہائی تشویشناک سمجھتے ہیں۔"
خان یونس میں ہونے والے حملوں نے شہریوں پر ان کے اثرات کا واضح طور پر انکشاف کرنے پر توجہ مبذول کرانے والے دوجارچ نے وہاں پر اقوام متحدہ کیے دفتر کو بھی نشانہ بنائے جانے کی یاد دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے زمینی حملوں کے بعد غزہ کے لوگ جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں، انہوں نے خبر دار کیا کہ "جیسے جیسے لوگ جنوب کی طرف بڑھیں گے، آبادی کی کثافت بڑھے گی۔" اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لوگ سرد موسم میں خیموں اور خوفناک حالات میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوجارچ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رفح کی طرف اسرائیل کی پیش رفت کا امکان تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا غزہ کے خان یونس میں العمل اسپتال پر حملہ
غزہ کی پٹی کے خان یونس علاقے میں اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے جانے والے ، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا تھا کہ وہ خان یونس میں اپنے حملوں کو مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح تک بڑھائیں گے۔ اسرائیلی فوج رفح شہر کو مسلسل فضائی حملوں سے نشانہ بناتی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح شہر پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کی پٹی میں شہریوں کو پناہ کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔
یو این آئی