ETV Bharat / international

اسرائیل پر حملے کا حکم، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہنیہ کے قتل کا بدلہ فرض - Direct Attack on Israel - DIRECT ATTACK ON ISRAEL

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا تہران میں قتل کردیا گیا۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ اور اُن کے ایک کے محافظ کو تہران میں اُس وقت قتل کردیا گیا، جب وہ ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے شہر میں موجود تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 9:22 AM IST

Updated : Aug 6, 2024, 8:51 AM IST

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت کو اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔ نیویارک ٹائمز نے تین ایرانی عہدیدار جن میں پاسداران انقلاب کے دو ارکان بھی شامل ہیں کے حوالے سے بتایا کہ خامنہ ای نے یہ حکم بدھ کی صبح ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کون ہوگا اسماعیل ہنیہ کا جانشین؟ یہاں جانیے کون ہیں ممکنہ دعویدار - Ismail Haniyes successor

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ہنگامی طور پر منعقد کیا گیا تھا جس میں خامنہ ای نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے ایرانی سرزمین پر قتل پر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو قتل کیا گیا، تہران پر مہلوک کا بدلہ لینا فرض ہے‘۔ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو گزشتہ روز علی الصبح تہران میں میزائل حملے میں قتل کردیا گیا تھا، اس حملہ میں ان کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا تھا۔ ایران نے ہنیہ کو قتل کرنے کا اسرائیل پر الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی - Ismail Haniyeh Funeral in Tehran

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔ حماس نے تہران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔ فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی سربراہ اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین تھے، 2017 میں انہیں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، وہ 2023 سے قطر میں قیام پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے قتل پر مختلف ممالک کا سخت رد عمل، القسام بریگیڈز کا جنگ کو نئی جہتوں تک لے جانے کا اعلان - World on Killing of Ismail Haniyeh

Last Updated : Aug 6, 2024, 8:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.