ETV Bharat / international

ایران نے بلوچستان میں انتخابی دفاتر پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی - ایران

پاکستان میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نگران حکومت بلوچستان نے دھماکوں کے بعد صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

Iran condemns terrorist attack in Balochistan
ایران نے بلوچستان میں انتخابی دفاتر پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 7, 2024, 9:07 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔ ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد حملے میں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے، غم کی گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان میں پہلا دھماکہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام-فضل الرحمٰن (جے یو آئی-ف) کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا جیونیوز کے مطابق دھماکہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور سابق وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے۔ تاہم وہ دفتر میں موجود نہیں تھے، دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی اس علاقے میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اسفند یار خٹک کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے تاہم اس بار ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ دھماکہ بلوچستان میں الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی، لیکن یہ ایک ناکام کوشش ہے، کل الیکشن ہونگے اور پرامن ہونگے، عوام نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ نگران حکومت بلوچستان نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے بعد صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جاری تنازع کے حل پر اتفاق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.