ETV Bharat / international

القسام بریگیڈز کے سربراہ نے مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا - Hamas Audio Massage - HAMAS AUDIO MASSAGE

Hamas Appeal Muslims حماس نے اپنی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کا اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک صوتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔ اس میں محمد ضیف دنیا بھر کے مسلمانوں سے مسجد الاقصیٰ کو اسرائیل سے آزاد کرانے کے لیے فلسطین کی طرف فوری مارچ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 28, 2024, 10:35 AM IST

Updated : Mar 28, 2024, 10:44 AM IST

حماس نے اپنی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد دیف کا پیغام۔

غزہ سٹی، غزہ کی پٹی: حماس کے جنگجوؤں کے سربراہ کی ایک وائس ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں حماس کی فوجی ونگ کے سربراہ محمد ضیف نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے مسجد الاقصیٰ کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کی ریکارڈنگ اسرائیل کی اس مشکل کو اجاگر کرنے والی تھی جس میں صیہونی فوج کو حماس کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے اپنے ہدف میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں مل پائی ہے۔

محمد ضیف کا یہ پیغام بدھ کو حماس کے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیا گیا ہے جو ایک صوتی ریکارڈنگ میں دیا گیا ہے۔

محمد ضیف کا کہنا ہے کہ " کل نہیں آج ہی فلسطین کی طرف مارچ شروع کریں،" اس پیغام کا مقصد عالمی سطح پر مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لیے جہاد میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔

الاقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ اس مقام سے یہودیوں کی بھی مذہبی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔ اس لیے مسجد اقصیٰ کی یہودیوں اور مسلمانوں کی طرف سے تعظیم کی جاتی ہے۔

مسجد الاقصیٰ
مسجد الاقصیٰ

ریکارڈنگ میں ضیف کی کوئی تصویر نظر نہیں آ رہی ہے۔ ریکارڈنگ کب کی گئی ہے اس کی تصدیق کرنا ممکن نہیں تھا۔

حماس کی القسام بریگیڈز کے رہنما کو کئی دہائیوں سے عوام کے بیچ میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ یروشلم پر حملے سے قبل آخری بار حماس نے ان کی آواز کی ریکارڈنگ شائع کی تھی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ محمد ضیف اس حملے کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک ہیں۔ اسرائیل کے مطابق وہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے ساتھ اسرائیل کی سب سے زیادہ مطلوب فہرست میں سرفہرست ہیں۔

ضیف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ متعدد قاتلانہ کوششوں میں زندہ بچ جانے کے بعد مفلوج ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے کچھ تصاویر جاری کیے ہیں جس میں ضیف کے ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 28, 2024, 10:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.