ETV Bharat / international

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس - Woman Chief Justice

author img

By PTI

Published : Jul 11, 2024, 10:20 PM IST

جسٹس عالیہ نیلم نے پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، جس کے بعد وہ عدالت کی چیف جسٹس بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

Justice Aalia Neelum
جسٹس عالیہ نیلم (LHC via Dawn)

لاہور: پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کے ساتھ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ جسٹس نیلم، لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی سنیئرٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں لیکن چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز ہونے کے فوراً بعد نیلم کی حکمران شریف خاندان کے افراد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) (پی ایم ایل این) سے وابستگی ہے۔

12 نومبر 1966 کو پیدا ہونے والی جسٹس نیلم نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1996 میں بطور وکیل عدالت میں داخلہ لیا۔ بعد میں وہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل کے طور پر اندراج ہوئیں اور 2013 میں انہیں لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج ترقی دی گئی اور 16 مارچ 2015 کو مستقل جج کے طور پر انھوں نے حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ملک بنیں پاکستان سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.