ETV Bharat / international

اسرائیل کو اگر تنہا کھڑا ہونے پر مجبور کیا گیا تو وہ تنہا کھڑا ہوگا: نیتن یاہو - Netanyahu On US Threat - NETANYAHU ON US THREAT

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسلحہ سپلائی روکنے کی امریکی دھمکیاں اسرائیل کو غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گی۔ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم اپنے ناخنوں سے لڑیں گے۔

netanyahu
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو (IANS)
author img

By ANI

Published : May 10, 2024, 8:22 PM IST

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں جنگ روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے حماس کے خلاف جنگ میں تنہا کھڑا ہونے پر مجبور کیا گیا تو وہ تنہا کھڑا ہو گا۔ لیکن وہ غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکا غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کے لیے اسرائیل کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل کی واحد یہودی ریاست کے وزیر اعظم کے طور پر میں آج یروشلم سے اس ہولوکاسٹ کے دن پر عہد کرتا ہوں کہ اگر اسرائیل کو تنہا کھڑا ہونے پر مجبور کیا گیا تو اسرائیل تنہا کھڑا ہوگا۔لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم اکیلے نہیں ہیں، کیونکہ دنیا بھر میں بے شمار مہذب لوگ ہمارے جائز مقصد کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ 80 سال قبل جب یہودی بے بس تھے تو کوئی ملک ان کی مدد کو نہیں آیا۔ نازی ہولوکاسٹ کی یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت یہودی عوام ان لوگوں کے خلاف مکمل طور پر غیر محفوظ تھے۔ نازی ہمیں ختم کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت کوئی ملک ہماری مدد کو نہیں آیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ملک کے سالانہ ہولوکاسٹ میموریل ڈے یوم ہاشوہ پر اشتعال انگیز تقریر کی۔ یوم ہاشوہ، اس دن اسرائیل نازی جرمنی اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں ہولوکاسٹ میں مارے گئے 60 لاکھ یہودیوں کی یاد میں مناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہماری تباہی پر تلے ہوئے دشمنوں کا سامنا ہے۔ میں عالمی رہنماؤں سے کہتا ہوں، کوئی دباؤ، کسی بین الاقوامی فورم کا کوئی فیصلہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے نہیں روکے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ہمیں تنہا کھڑا ہونا ہے تو ہم اکیلے کھڑے ہوں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنے ناخنوں سے لڑیں گے۔ لیکن ہمارے پاس ناخن سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے رفح پر حملے کے چلتے اسرائیل کو بموں کی کھیپ روک دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.