ETV Bharat / international

اسرائیل کے حیفہ، گلیلی، ناصرہ سمیت متعدد قصبوں پر حزب اللہ کے 100 سے زیادہ راکٹ حملے، 24 گھنٹوں میں 377 بار بجے سائرن - Israeli Hezbollah conflict - ISRAELI HEZBOLLAH CONFLICT

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند بمباری کے بعد حماس نے راکٹوں کی نئی کھیپ روانہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی قصبوں پر 100 سے زیادہ راکٹ داغے۔ قابل ذکر کے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی اندھادھند بمباری میں 558 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 1,835 لوگ زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 2:57 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سرحد پر شدید کشیدگی کے دوسرے دن صبح سے حزب اللہ کی جانب سے 100 سے زیادہ راکٹ داغے گئے۔ راکٹوں سے ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے اسرائیل کے شمال میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی اور عمارتوں کو نقصان شدید پہنچا۔

حزب اللہ کا راکٹ حملہ
حزب اللہ کا راکٹ حملہ (AP)

راکٹ حملوں میں سب سے بڑا راکٹ حملہ بالائی گلیلی کے علاقے کی طرف تھا جس میں 50 راکٹوں پر مشتمل کھیپ لانچ کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو میں ایک ہائی وے پر حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے ہونے والے دھماکوں کو دیکھا جا سکتا ہے، جس میں ڈرائیور اپنی گاڑیوں کو چھوڑ کر زمین پر لیٹ گئے۔

عبرانی زبانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ تازہ ترین حملے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کریات شمونہ شہر میں متاثر ہونے والے مقامات میں میونسپل گودام بھی شامل ہے۔

حزب اللہ کا راکٹ حملہ
حزب اللہ کا راکٹ حملہ (AP)

اسرائیل میں مسلسل سائرن کی گونج

اسرائیل کے شمالی سرحدی قصبے اور شہر جب بھی بھاری راکٹ فائر کی زد آتے ہیں تو سائرن بج اٹھتا ہے۔ لبنان کے ساتھ سرحد کے قریب واقع اسرائیلی سیٹلمنٹس میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 377 زیادہ بار سائرن بجے۔ لبنان سے داغے گئے زیادہ تر راکٹوں کا ہدف یہی سرحدی علاقے ہوتے ہیں۔ کریات شمونہ اور میٹولا سمیت متعدد قصبوں میں بار بار الرٹ سنائی دے رہے ہیں۔ دونوں طرف سے جاری گولہ باری اور بمباری کے بیچ افولا، ناصرہ اور آس پاس کی کمیونٹیز کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کے بعد بھڑکی آگ
حملوں کے بعد بھڑکی آگ (AP)

حزب اللہ نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی

حزب اللہ نے گذشتہ رات کو ہونے والے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے "فادی" سیریز کے راکٹوں کے ذریعے اسرائیل میں 60 کلومیٹر (37 میل) دور فوجی سپلائی کرنے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری پر صبح چار بجے اور میگیڈو ایئر فیلڈ پر رات میں تین الگ الگ حملہ کیا۔

اسرائیلی بمباری میں شدید تباہی
اسرائیلی بمباری میں شدید تباہی (AP)

اسرائیلی حملوں میں 492 افراد ہلاک

لبنان پر پیر کے روز ہونے والے اسرائیلی اندھادھند بمباری میں 558 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 50 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی سلسلے وار بمباری میں 1,835 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ لبنانی حکام نے بتایا کہ 2006 کی اسرائیل-حزب اللہ جنگ کے بعد یہ سب سے مہلک حملہ تھا۔

اسرائیلی بمباری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں
اسرائیلی بمباری میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں (AP)
اسرائیل کی اندھادھند بمباری کے بعد نقل مکانی کرتے لوگ
اسرائیل کی اندھادھند بمباری کے بعد نقل مکانی کرتے لوگ (AP)

جنوبی لبنان سے عوام کی نقل مکانی

وہیں اسرائیل کی خوفناک بمباری میں وسیع پیمانے پر ہوئی تباہی اور نقصانات کے بعد عوام بڑی تعداد میں علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ خطے سے جان بچا کر بھاگ رہے لوگوں کی وجہ سے شاہراہوں پر طویل جام دیکھا گیا۔ اس سے قبل لبنان کے مخلف علاقوں میں اسرائیل نے عوام کو علاقے خالی کرنے اور حزب اللہ کے ٹھکانوں سے دور رہنے کے پیغامات جاری کیے تھے۔

اسرائیلی بمباری میں شدید تباہی
اسرائیلی بمباری سے ہوئے نقصانات (AP)
اسرائیلی بمباری سے ہوئے نقصانات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.