ETV Bharat / international

حماس نے جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کر دیا - Gaza Ceasefire - GAZA CEASEFIRE

Hamas rejected Truce proposal حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی طرف سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پیش کی گئی تازہ ترین تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیل نے ان کے بنیادی مطالبات کا جواب نہیں دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 26, 2024, 2:40 PM IST

Updated : Mar 26, 2024, 4:33 PM IST

رفح، غزہ کی پٹی: حماس نے بین الاقوامی ثالثوں کی طرف سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پیش کی گئی تازہ ترین تجویز کو مسترد کر دیا ہے، اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو نظر انداز کر دیا ہے۔

چونکہ غزہ میں جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہو چکی ہے، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے ایسے میں بیشتر ممالک دونوں فریقین سے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اسرائیل اور حماس نے خونریزی کو روکنے کے لیے تازہ ترین بین الاقوامی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ رفح میں زمینی کارروائی کرتے اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور متعدد یرغمالیوں کی واپسی کے اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔

وہیں، حماس نے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کرے گی جب تک اسرائیل مستقل جنگ بندی پر راضی نہیں ہوتا، غزہ سے اپنی افواج کو واپس نہیں لے لیتا اور اعلیٰ عسکریت پسندوں سمیت سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا۔ حماس نے کہا کہ اس نے ایک حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا ہے جو ان مطالبات سے کم ہے۔

امریکہ، قطر اور مصر ایک اور جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کرنے کی کوشش میں کئی ہفتوں سے کام کررہے ہیں لیکن یہ کوششیں تعطل کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔ حماس نے پیر کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ پہلے کی پوزیشن پر قائم رہے گی۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل نے "جامع جنگ بندی، پٹی سے (اسرائیلی) انخلاء، بے گھر لوگوں کی واپسی اور حقیقی قیدیوں کے تبادلے" کے بنیادی مطالبات کا جواب نہیں دیا ہے۔

حماس نے اس سے قبل ایک مرحلہ وار عمل کی تجویز پیش کی تھی جس میں وہ غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء، امداد اور تعمیر نو کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے باقی تمام مغویوں کو رہا کرے گی، جن میں اعلیٰ عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔

  • جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیل، حماس کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا: نتن یاہو

حماس کے ذریعہ جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے جنگ بندی کے مطالبات کو تسلیم نہیں کریں گے۔ حماس نے جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو پیر کو دیر گئے ایک بیان کے ساتھ مسترد کر دیا جس میں اسرائیل پر اس کے بنیادی مطالبات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے پر فریب مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گا اور عسکریت پسند گروپ کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ باقی مغویوں کی رہائی کے لیے کام جاری رکھے گا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، جنگ کا کوئی خاتمہ نہیں ہے، جس میں 32,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ لڑائی نے غزہ کی پٹی کا زیادہ تر حصہ کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، غزہ کے زیادہ تر باشندوں کو بے گھر کر دیا ہے اور اس کی 2.3 ملین آبادی کا ایک تہائی حصہ قحط کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

اسپتال کے ریکارڈ اور مرنے والوں کے لواحقین کے مطابق، پیر کو دیر گئے اسرائیلی حملے میں رفح میں ایک رہائشی عمارت پر جہاں تین بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی، کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں نو بچے اور چار خواتین شامل تھیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک رپورٹر نے لاشوں کو ہسپتال پہنچتے دیکھا۔

پیر کے روز، سلامتی کونسل آخرکار ایک قرارداد منظور کرنے میں کامیاب ہو گئی جس میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن اس میں جنگ بندی کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اسرائیل نے قرارداد کی منظوری کے باوجود حملوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے منگل کے روز آرمی ریڈیو کو بتایا کہ اس قرارداد نے حماس کو یہ اشارہ دے کر حوصلہ دیا ہے کہ بین الاقوامی دباؤ بغیر کسی رعایت کے جنگ کو ختم کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 26, 2024, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.