ETV Bharat / international

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی تجویز پر جلد ردعمل کی توقع - جنگ بندی معاہدہ پر حماس کا ردعمل

Gaza Ceasefire: جنگ بندی اور یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تجویز پر حماس جلد ہی اپنا رد عمل دے سکتا ہے۔ حماس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق حماس کے لیے دیرپا جنگ بندی سب سے اہم جز ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 5, 2024, 10:36 AM IST

بیروت: حماس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی تجویز پر بہت جلد جواب دے گا۔ اس نئی تجویز میں غزہ جنگ میں توسیعی وقفے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کے لیے حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کا مرحلہ وار تبادلہ شامل ہے۔

حماس کے اہلکار نے جمعے کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حماس کے لیے دیرپا جنگ بندی سب سے اہم جز ہے،اس کے علاوہ باقی تمام چیزوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

کثیر مرحلہ وار تجویز کا مسودہ کئی روز قبل امریکہ، اسرائیل، قطر اور مصر کے سینئر حکام نے تیار کیا تھا اور اسے حماس کے جواب کا انتظار ہے۔ قاہرہ میں، رابطوں کے بارے میں براہ راست علم رکھنے والے ایک سینئر مصری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حماس نے کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ہے لیکن اس نے مثبت اشارے بھیجے ہیں۔

حماس کو پیش کی جانے والی تجویز میں غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں میں نمایاں اضافہ اور نقل مکانی کرنے والے باشندوں کو بتدریج شمال میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینا شامل ہے، لیکن اس میں واضح طور پر مستقل جنگ بندی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کی شرط کے طور پر جنگ ختم کرنے پر راضی نہیں ہوگا۔

غزہ میں حماس اور دیگر عسکریت پسندوں نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر اپنے حملے کے دوران تقریباً 250 کو اغوا کرنے کے بعد درجنوں افراد کو یرغمال بنائے رکھا ہے۔ نومبر میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کے دوران 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 100 سے زیادہ یرغمالی رہا کیے گئے تھے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تازہ تجویز کا مثبت ابتدائی جواب دیا ہے، جس کا آغاز چھ ہفتے تک لڑائی ختم کرنے سے ہوگا اور اس میں حماس کے زیر حراست درجنوں یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.