ETV Bharat / international

جنگ بندی کے فریم ورک معاہدے پر بات چیت کے لیے حماس کا وفد آج مصر جائے گا - غزہ جنگ

Ceasefire in Gaza: غزہ میں جنگ بندی پر فرانس میں فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ جنگ بندی کے فریم ورک معاہدے پر غور و خوص کرنے اور مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عباس کامل سے بات چیت کے لیے حماس کا وفد مصر جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 31, 2024, 12:43 PM IST

غزہ: حماس کا ایک وفد حال ہی میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے فریم ورک معاہدے پر بات چیت کے لیے بدھ کو مصر کا دورہ کرے گا۔ فلسطینی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ وفد دارالحکومت قاہرہ میں مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عباس کامل سے ملاقات کرے گا۔

مصر میں ہونے والے اجلاس میں پیرس اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے کئی اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اعلان کیا تھا کہ حماس کو پیرس اجلاس میں تجاویز موصول ہوئی ہیں جس میں غزہ میں تشدد روکنا اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو رہا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر ہمارا موقف غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور غزہ کی پٹی سے افواج کے انخلاء پر مبنی ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں حماس اسرائیل تنازع کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت کے لیے گزشتہ اتوار کو پیرس میں ایک اجلاس ہوا تھا، جس میں امریکہ، اسرائیل، قطر اور مصر کے اعلیٰ انٹیلی جنس اور سرکاری حکام نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں اسرائیلی وفد کی قیادت اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ کے سربراہ رونن بار نے کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو اس عزم کا اظہار کیا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے باوجود ان کی حکومت فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرے گی یا غزہ سے فوج نہیں ہٹائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.