ETV Bharat / international

اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس کے متعلق آئی سی جے کل عبوری فیصلہ سنائے گا - غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم

Genocide case against Israel بین الاقوامی عدالت جمعہ کو جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل پر لگائے گئے غزہ میں نسل کشی کے الزامات پر عبوری فیصلہ سنائے گی۔ اس کیس کے متعلق عدالت نے 11 اور 12 جنوری کو دونوں فریقین کے دلائل سنے تھے۔

Etv Bharat
اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس کے متعلق آئی سی جے کل عبوری فیصلہ سنائے گا
author img

By ANI

Published : Jan 25, 2024, 3:44 PM IST

Updated : Jan 25, 2024, 4:10 PM IST

دی ہیگ: بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) جمعہ کو جنوبی افریقہ کے ان الزامات کے متعلق عبوری فیصلہ سنائے گی جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم ریاست کی زیر قیادت نسل کشی ہے۔ عالمی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو دوپہر ایک بجے ہیگ کے پیس پیلس میں جج جان ای ڈونوگیو عدالتی حکم پڑھیں گے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 26 جنوری 2024 کو بین الاقوامی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی جیسے جرائم کی روک تھام اور سزا پر کنونشن کی درخواست سے متعلق کیس میں پیش کردہ عارضی اقدامات کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں فوری اپیل دائر کی تھی۔ جنوبی افریقہ نے اپنے الزامات میں دو اہم بنیادیں پیش کی ہیں۔ ان میں سے ایک اسرائیل کی طرف سے پوری جنگ کے دوران اٹھائے گئے اقدامات اور دوسرے غزہ میں فلسطینیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے متنازع تبصرے۔ اس کیس کے متعلق عدلات نے 11 اور 12 جنوری کو دونوں فریقین کے دلائل بھی سنے۔

قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے حال ہی میں حماس کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی نہیں روکے گا۔ ایک پریس بریفنگ میں نیتن یاہو نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) اور دیگر اداروں کی ممکنہ مداخلت کو مسترد کر دیا یہاں تک کہ نیتن یاہو نے آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف لگائے گئے نسل کشی کے الزامات کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی نہیں روکے گا، ہیگ بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Jan 25, 2024, 4:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.