ETV Bharat / international

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ایک مرتبہ پھر امدادی ٹرک اور امداد کے متلاشیوں پر حملہ، متعدد افراد ہلاک - غزہ جنگ

فلسطینی میڈیا کے مطابق امداد تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 4, 2024, 6:59 AM IST

Updated : Mar 4, 2024, 8:17 AM IST

غزہ: غزہ کی مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیر البلاح میں امدادی ٹرک پر اسرائیلی حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق اتوار کے روز ایک امدادی ٹرک پر اسرائیلی فضائیہ نے میزائل برسائے جس کے بعد ٹرک میں سوار لوگوں کے اعضاء چاروں طرف بکھر گئے۔ عینی شاہد کے مطابق وہ ایک کنویں سے پانی لینے کے لیے جا رہا تھا، اسی وقت اسرائیلی فضائیہ کے طیارے نے امدادی ٹرک پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہد کے مطابق اس ٹرک میں امداد لے جا رہے سویلین رضاکار سوار تھے۔ وہ غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء لے جا رہے تھے۔ حالانکہ دیر البلاح کو ایک محفوظ علاقہ ہے کہا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز امدادی ٹرک پر حملے سے متعلق اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اتوار کو غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ جنوبی غزہ شہر میں صلاح الدین اسٹریٹ پر کویتی گول چکر کے قریب امداد کے متلاشیوں پر کیے گئے ایک حملے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وزارت نے اسے خوفناک قتل عام قرار دیا۔ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں سے ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج ان لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو زندہ رہنے کے لیے کھانے، یا ضرورت کی چیز حاصل کرنے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔

امدادی قافلوں، امداد کے متلاشیوں پر اسرائیلی حملوں کی فہرست:

  • 3 مارچ: دیر البلاح میں امدادی ٹرک پر اسرائیلی حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 29 فروری: غزہ شہر کے جنوب مغرب میں خوراک کی امداد کے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 112 فلسطینی ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوئے۔
  • 26 فروری: غزہ شہر میں فوڈ ایڈ ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے ہجوم پر اسرائیلی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 19 فروری: اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر میں امداد حاصل کرنے والے ہجوم پر فائرنگ کی۔ اس حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ فوج کی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
  • 6 اور 10 فروری: رفح میں پولیس کی حفاظت کرنے والے امدادی قافلوں پر دو الگ الگ اسرائیلی حملوں میں مبینہ طور پر آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 4, 2024, 8:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.