ETV Bharat / international

غزہ میں نو ماہ سے اسرائیلی جارحیت جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز - Gaza death toll - GAZA DEATH TOLL

تقریباً نو ماہ سے جاری جنگ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں، جس سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 38,011 ہوگئی ہے۔

Gaza death toll surpasses 38000 after Israel Kills 58 More Palestinians
جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 10:31 PM IST

یروشلم: تقریباً نو ماہ سے محصور علاقے غزہ پٹی میں جاری جنگ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 38,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 38,011 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 87,000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی، عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک دن پہلے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے شمالی اسرائیل میں 200 سے زیادہ راکٹ داغے ہیں۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اگر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوتی ہے تو وہ اپنے حملے روک دے گی۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوجی حملے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو اب پناہ کے لیے کوئی جگہ بھی نہیں مل رہی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ ہزاروں افراد اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رہے ہیں، لیکن جگہہ کم پڑنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ سڑکوں اور عارضی پناہ گاہوں کے قریب کچڑے اور کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے حالات زندگی ناقابل برداشت ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع شجاعیہ سے 85,000 لوگ نکل چکے ہیں، جب کہ منگل تک، کم از کم 66,700 مزید مشرقی خان یونس اور جنوب میں رفح سے پیر کی شام کو اسرائیلی انخلاء کے نئے احکامات کے بعد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حزب اللہ نے اسرائیل سے جنگ کے خاتمہ کے لیے رکھی یہ شرط؟

حزب اللہ کیا ہے؟ اسرائیل سے اس تنظیم کی کیوں ہے دشمنی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.