ETV Bharat / international

رفح کے بعد نصیرات کیمپ پر وحشیانہ حملہ، جاں بحق فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز - Gaza death toll

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 9, 2024, 7:12 PM IST

غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کیے گئے حملے کو اسرائیل کے بدترین حملوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 274 فلسطینی جاں بحق اور 8 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Gaza death toll surpasses 37 thousand
غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی (AP PHOTO)

غزہ پٹی: غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 283 افراد ہلاک اور 814 زخمی ہوگئے۔ وزارت نے کہا کہ ان ہلاکتوں میں سے زیادہ تر ہلاکتیں اسرائیل کی جانب سے نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں فوجی جارحیت کی وجہ سے ہوئے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز نے نصیرات کیمپ میں آپریشن کے دوران چار یرغمالیوں کو رہا کرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اغوا کیے گئے 250 یرغمالیوں میں سے تقریباً نصف کو نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں رہا کر دیا گیا تھا۔ تقریباً 120 یرغمالی ابھی باقی ہیں، جن میں سے 43 کو مردہ قرار دیا گیا ہے۔ سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل آج تک غزہ میں زمینی اور فضائی بمابری کر رہا ہے جس میں ہزاروں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق، تازہ ترین ہلاکتوں سے غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37,084 ہو گئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 84,494 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کا غزہ کے نصیرات کیمپ پر وحشیانہ حملہ، 200 سے زائد فلسطینی جاں بحق

اقوام متحدہ نے بچوں کے قاتل اسرائیل کو 'لسٹ آف شیم' میں شامل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.