ETV Bharat / international

غزہ میں جاں بحق فلسطینینیوں کی تعداد 29 ہزار کے قریب پہنچ گئی - غزہ جنگ

Gaza Death toll غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28985 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کا سب سے بڑا ہسپتال النصر مکمل طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہو گیا ہے۔

Gaza Death toll reaches almost 29 thousends
غزہ میں جاں بحق فلسطینینیوں کی تعداد 29 ہزار کے قریب پہنچ گئی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 18, 2024, 9:30 PM IST

تل ابیب: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اتوار کے روز یہ تعداد 28985 ہو گئی ہے۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 127 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ مجموعی زخمیوں کی تعداد 68883 ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس مسلسل سفاکیت کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا۔

ادھر اتوار کے روز اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں خان یونس کا سب سے بڑا ہسپتال النصر مکمل طور پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج تقریبا ہر بڑے ہسپتال کو تباہ کر چکی ہے یا ادویات اور طبی آلات سے محروم کر کے ناکارہ بنا چکی ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: رفح میں فوجی کارروائی سمیت حماس کی مکمل شکست تک اسرائیل لڑے گا: نتن یاہو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.