ETV Bharat / international

انگلینڈ کی مسجد کے باہر سفید فام مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ - Protesters target UK Mosque - PROTESTERS TARGET UK MOSQUE

برطانیہ میں منگل کے روز ایک مسجد کے باہر پرتشدد واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ سفید فام مظاہرین کی جانب سے کئے گئے پتھراؤ میں دو درجن پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین نے اس دوران ایک پولیس ویان کو آگ لگادی۔

AP Photo
AP Photo (AP Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 9:40 AM IST

Updated : Jul 31, 2024, 9:50 AM IST

انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک مسجد کے باہر سفید فام مظاہرین نے اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے مسجد کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کو مسجد کی طرف آگے بڑھنے سے روکنے کے بعد وہ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کردیا۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس کی ویان کو آگ لگادی۔ علاقہ میں صورتحال پر قابو پانے کےلئے اینٹی رائٹز پولیس کو طلب کیا۔

دائیں بازو جماعت سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے ایک جھوٹی افواہوں کے بعد مشتعل ہوگئے اور شمال مغربی انگلینڈ کی ایک مسجد کے باہر جمع ہوکر احتجاج شروع کردی، اس دوران ہنگامہ میں 20 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس "غنڈہ گردی" کی مذمت کی۔ پولیس نے کہا کہ پرتشدد ہجوم جس نے ایک پولیس وین اور متعدد کاروں کو نذر آتش کردیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مظاہرین کا تعلق انگلش ڈیفنس لیگ سے ہے جو کہ ایک انتہائی دائیں بازو کی جماعت ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز افواہیں پھیلائی گئی تھی جس کے بعد ہجوم کی جانب سے ایک مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

Last Updated : Jul 31, 2024, 9:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.