ETV Bharat / international

عید الاضحیٰ 2024: بکرا منڈیوں میں فراڈ کے نئے طریقے کا انکشاف، نقلی دانت والے بکروں سے ہوشیار - Selling goat with artificial teeth - SELLING GOAT WITH ARTIFICIAL TEETH

عید الاضحیٰ کے پیش نظر پورے بر صغیر میں بکرا منڈیوں میں گہماگہمی اپنے عروج پر ہے۔ جانوروں کی خریداری اور ان کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں جانوروں کے بیوپاری اور خریدار دونوں میں ہوڑ مچی ہوئی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس جلدبازی کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

نقلی دانت والے بکروں سے ہوشیار
نقلی دانت والے بکروں سے ہوشیار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 8:04 AM IST

Updated : Jun 16, 2024, 4:56 PM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): تہوار اور تقریب کے مواقع پر جب بازار سجتے ہیں اور خریداروں کا ہجوم ہوتا ہے تو بیوپاریوں اور دکانداروں میں زیادہ سے زیادہ کمانے کی ہوڑ مچ جاتی ہے۔ ایسے مواقع پر کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ زیادہ کمانے اور موقعے کا فائدہ اٹھانے کی لالچ میں کچھ لوگ غلط اور صحیح کی تمیز کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے لوگ خریداروں سے پیسے اینٹھنے کے لیے فراڈ، جعل سازی اور جھوٹ کے نت نئے طریقے اپناتے ہیں جن سے ہوشیار رہنا وقت کا تقاضہ ہے۔

فی الوقت ہندوستان سمیت پورے بر صغیر میں عید الاضحیٰ کا دور دورہ ہے۔ ہر علاقے میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سجی ہیں۔ جانوروں کی خریداری کا آج آخری موقع ہے۔ ایسے میں بیوپاری اور خریدار دونوں جلدی میں ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ وقت کی اسی نزاکت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اسی بیچ فراڈ کا ایک دلچسپ واقعہ پاکستان کے کراچی سے سرخیوں میں آیا ہے جہاں بکروں کو نقلی دانت لگا کر بیچتے ہوئے ایک بیوپاری جوڑا پکڑا گیا ہے۔ ملزم جوڑے کو پولیس نے کراچی کے گلبرگ چورنگی سے حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستان کی پولیس کے مطابق یہ ملزمان نے بکروں کو پلاسٹک کی اسٹرا سے تیار کیے گئے نقلی دانت لگا رکھے تھے۔ لیکن اسی بیچ ایک خریدار نے یہ فراڈ پکڑ لیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ پھر کیا تھا پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ چونکہ لوگ قربانی کے لیے دانت والے بکروں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے فراڈ کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

وہیں اس معاملے میں پکڑے گئے ملزمان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ خود بھی فراڈ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بکرے بیچنے کے لیے کسی اور سے خریدے تھے۔ فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنو کے بکرا منڈی میں منفرد نسل اور انوکھے نام کے بکرےموجود، اللہ اور محمد لکھا ہوا بکرا کافی مقبول

احمد آباد کی چنڈولا بکرا منڈی کیوں ہے خاص؟ - Chandola Bakra Mandi in Ahmedabad

سب سے وزنی بکرے کا خطاب 'رستم' کے نام، وزن جان کر رہ جائیں گے حیران

Last Updated : Jun 16, 2024, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.