ETV Bharat / international

امریکہ، اسرائیل، شام، لبنان اور اردن میں زلزلہ کے جھٹکے - Earthquake hits Jordan Syria

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 7:22 AM IST

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق 12 اگست کی رات دیر گئے اردن اور شام میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، دونوں ممالک کے علاوہ لبنان کے رہائشیوں نے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے۔ دوسری طرف امریکہ اور اسرائیل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حیدرآباد: امریکہ، اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکہ میں کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 درج کی گئی۔ زلزلہ سے لاس اینجلس کا مضافی علاقہ لرز گیا۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وہیں دوسری طرف اسرائیل سمیت مشرقی وسطیٰ کے متعدد ممالک میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایسٹ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز نے بتایا کہ شام اور اردن میں زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ اسرائیل میں زلزلے کی شدت 5.2 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلہ کا مبدا 10 کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شام کے شہر حما کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی جاپان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے - japan earthquake

حما پولیس کے سربراہ میجر جنرل حسین نے بتایا کہ شہر میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شام اور اردن میں زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.