ETV Bharat / international

سفارتی تنازع: بھارت اور کینیڈا کا ایک دوسرے کے چھ سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان

خالصتانی لیڈر نجر کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے بیچ سفارتی تعلقات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔

بھارت اور کینیڈا کے بیچ سفارتی تنازع
بھارت اور کینیڈا کے بیچ سفارتی تنازع (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 7:45 AM IST

نئی دہلی: ہندوستان نے پیر کو کینیڈا سے ہندوستانی ہائی کمشنر سمیت کچھ عہدیداروں کو واپس بلانے کے ساتھ کینیڈا کے چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے حکم دیا۔ نئی دہلی کے اس حکم کے چند گھنٹے کے اندر کینیڈا نے بھی فوری رد عمل دیتے ہوئے چھ بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔ کینیڈا نے بھی اتنی ہی تعداد میں ہندوستانی سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کینیڈین سفارت کاروں کو 19 اکتوبر کی رات 11:59 بجے تک یا اس سے پہلے ہندوستان چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ جن سفارت کاروں کو ملک بدر کیا گیا ہے، ان میں سٹیورٹ راس وہیلر، قائم مقام ہائی کمشنر؛ پیٹرک ہیبرٹ، ڈپٹی ہائی کمشنر؛ میری کیتھرین جولی، فرسٹ سیکرٹری اور لین راس ڈیوڈ ٹریٹس، فرسٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

نکالے گئے دیگر دو سفارت کاروں میں ایڈم جیمز چوپکا، فرسٹ سیکریٹری، اور پاؤلا اورجویلا، فرسٹ سیکریٹری ہیں۔ کینیڈا کے سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب بھارت نے نجر کے قتل پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے سفارتی تنازع کے بیچ کینیڈا سے اپنے ہائی کمیشن کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثنا، کینیڈا کے میڈیا نے پیر کے روز ایک نامعلوم سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اوٹاوا نے ہائی کمشنر سمیت چھ ہندوستانی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا نے سیاسی مجبوری کے لیے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی: جے شنکر

گلوب اینڈ میل ڈیلی نے کینیڈین اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ چھ سفارت کار خالصتانی علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کو جون 2023 میں قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث تھے۔ گزشتہ سال جون میں نجر کو سرے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں چوتھا بھارتی ملزم گرفتار

بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے کمشنر مائیک ڈوہیم نے بھارتی حکومت کے "ایجنٹوں" سے بڑے پیمانے پر تشدد، قتل عام اور عوامی سلامتی کے خطرے سے خبردار کیا۔ کچھ گھنٹوں پہلے ہندوستان نے اوٹاوا کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر سمیت "ہدف بنائے گئے دیگر سفارت کاروں اور اہلکاروں" کو واپس بلانے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے بھارتی سفیر کو نجر کے قتل کی تحقیقات سے منسلک کر دیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتے بھارت کو نجر کے قتل سے متعلق ثبوت پیش کیے اور بھارتی حکومت نے سختی سے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ (پی ٹی آئی)

یہ بھی پڑھیں: سفارتی کشیدگی کے درمیان کینیڈا نے بھارت سے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.