ETV Bharat / international

غزہ لبنان جنگ: راکٹ حملوں سے اسرائیل میں 30 افراد زخمی، غزہ میں 84 اور لبنان میں 50 لوگ ہلاک - ISRAEL LEBANON GAZA WAR

اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہاشارون میں 19 لوگ جب کہ تیرا شہر میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

بیروت کے مضافات میں اسرائیلی بمباری کے بعد ریسکیو آپریشن
بیروت کے مضافات میں اسرائیلی بمباری کے بعد ریسکیو آپریشن (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 10:05 AM IST

Updated : Nov 2, 2024, 10:13 AM IST

بیروت: اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی کہ حزب اللہ راکٹ حملوں میں آج مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہو گئے۔ تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع اسرائیلی شہر ہاشارون پر لبنان کی طرف سے داغے گئے راکٹوں سے کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ہاشارون شہر میں 19 زخمیوں کے علاوہ تیرا شہر میں بھی 11 افراد راکٹ حملوں کی زد میں آ کر زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل وسطی اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ لبنان سے تین راکٹ داغے گئے ہیں جن کی وجہ سے تل ابیب کے شمال میں سائرن بجنے لگے۔ تازہ اطلاع کے مطابق وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے شمال مشرق میں واقع شہر تیرا میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر راکٹ گرنے سے کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے۔

وہیں راکٹ حملوں کی وجہ سے وسطی اسرائیل کی کمیونٹیز میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔ انتباہی سائرن تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیہ اور وسطی اسرائیل کی دیگر کمیونٹیز میں سنائی دے رہے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ الرٹس لبنان سے داغے جانے والے میزائلوں کی وجہ سے شروع کیے گئے۔

غزہ میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی ہلاک

وہیں غزہ کی سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 84 لوگ جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 50 سے زائد صرف بچے ہیں۔

لبنان میں 50 افراد ہلاک

دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو شمال مشرقی لبنان کے بعلبک-ہرمل علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 52 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ لبنان ہفتے بھر بعد جمعہ کو ایک بار پھر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقہ اسرائیلی حملوں کی زد میں رہا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے اوائل میں بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:

'نسلیں یاد رکھیں گی'، اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے ایران

امریکہ نے غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی

Last Updated : Nov 2, 2024, 10:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.