ETV Bharat / international

اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 26,751 ہوئی - Gaza Death toll

Gaza Death toll گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملے میں 215 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26,751 تک پہنچ گئی ہے جن میں 11,000 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

Death toll in Gaza reaches 26,751
اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 26,751 ہوئی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 30, 2024, 5:53 PM IST

Updated : Jan 30, 2024, 9:21 PM IST

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 215 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26,751 ہو گئی ہے۔

وزارت نے پیر کو ایک میڈیا بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 215 فلسطینیوں کو جاں بحق اور 300 سے زائد کو زخمی کیا۔ تنازع کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد کم از کم 65,387 ہے۔ وزارت نے کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، لیکن ایمبولینس اور بچاؤ عملہ کی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکتیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ صیہونی بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔

دریں اثنا، فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی گولہ باری سے کم از کم پانچ فلسطینیوں کی موت ہوگئی ۔ (یو این آئی)

Last Updated : Jan 30, 2024, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.