بگوٹا: دارالحکومت بوگوٹا میں منعقدہ ڈیموکریسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ دنیا کی جمہوری اقدار تہس نہس کر دی گئی ہیں۔ حالیہ اڑھائی صدیوں میں بحیثیت انسان ہم جمہوری اقدار سے بتدریج دُور ہو گئے ہیں"۔
صدر پیٹرو نے کہا ہے غزّہ پر بمباری کر کے اسرائیل صرف بچّوں اور بچیوں کو ہی قتل نہیں کر رہا آزادی، انسانی حقوق اور انسانی بھائی چارے کو بھی موت کے گھاٹ اُتار رہا ہے۔ مردوں کے بنائے ہوئے بموں سے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہو تو ہم انسانی بھارے چارے کی بات کیسے کر سکتے ہیں؟
ماحولیاتی بحران نے نقل مکانی اور جنگوں کو ہی تحریک نہیں دی سیاسی نقطہ ہائے نظر کی تبدیلی میں بھی موئثر کردار ادا کیا ہے۔ یورپی ممالک میں ہمیں اس کے جمہوری اظہار کا مشاہدہ ہو رہا ہے"۔
واضح رہے کہ اسرائیل، غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں کم از کم 12 ہزار 300 بچوں اور 8 ہزار 400 عورتوں سمیت 28 ہزار 576 فلسطینیوں کو شہید اور 68 ہزار 291 فلسطینیوں کو زخمی کر چکا ہے۔
ابھی تک ہزاروں لاشیں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی اور راستوں کے کناروں پر بکھری ہوئی ہیں۔ فلسطینی عوام ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں پناہ لے رہے ہیں اور اسرائیل ان عمارتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ (یو این آئی)