ETV Bharat / international

سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار - سعودی عرب

CCTV in Saudi Arabia سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے مطابق ایسے افراد پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کریں گے

CCTV recordings to make public is crime in Saudi Arabia
سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 30, 2024, 9:19 PM IST

ریاض: سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے کو 20 ہزار ریال یعنی تقریباً 15 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ پرائیویسی اور سکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشمول سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ بھی سخت سزاؤں سے مشروط ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط پر روشنی ڈالی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان مقامات پر جہاں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.