ETV Bharat / international

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں چوتھا بھارتی ملزم گرفتار - Hardeep Nijjar Killing Case - HARDEEP NIJJAR KILLING CASE

کینیڈین پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس کے چوتھے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزم بھی ایک بھارتی شہری جو برامپٹن، اونٹاریو میں رہ رہا تھا۔

Representational Image
Representational Image (Etv Bharat)
author img

By ANI

Published : May 12, 2024, 7:07 PM IST

اوٹاوا: کینیڈین پولیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں چوتھے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ کینیڈا میں قائم سی بی سی نیوز کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت امندیپ سنگھ (22) کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نجر کو 18 جون کو برٹش کولمبیا کے سرے میں ایک گرودوارے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ برٹش کولمبیا میں انٹیگریٹڈ ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن ٹیم (IHIT) کے مطابق، امندیپ سنگھ اسلحے کے غیر متعلقہ الزامات میں پہلے سے ہی اونٹاریو میں پیل ریجنل پولیس کی حراست میں تھا۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایچ آئی ٹی نے شواہد کا تعاقب کیا اور بی سی پراسیکیوشن سروس سے امندیپ سنگھ پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کا الزام لگانے کے لیے کافی معلومات حاصل کیں۔

پولیس نے بتایا کہ امندیپ سنگھ ایک بھارتی شہری ہے جو برامپٹن، اونٹاریو میں رہ رہا تھا۔ سی بی سی نیوز کی رپورٹوں کے مطابق، سرے، برٹش کولمبیا اور ایبٹس فورڈ، برٹش کولمبیا کے تفتیش کاروں نے تفتیش اور عدالتی عمل کا حوالہ دیتے ہوئے گرفتاری کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

اس سے قبل کینیڈین پولیس ایڈمنٹن میں تین بھارتی شہریوں - کرن برار، کمل پریت سنگھ اور کرن پریت سنگھ کو اسی معاملے میں گرفتار کر چکی ہے۔ تینوں پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ہردیپ سنگھ نجر کو سال 2020 میں تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گرد نامزد کیا تھا۔، پچھلے سال یعنی جون 2023 میں سرے کے ایک گرودوارے سے باہر نکلتے ہی انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

کینیڈین پولیس نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے خاص طور پر کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ تاہم کینیڈا کے میڈیا میں ایسے الزامات لگائے گئے ہیں جن کی بھارت تردید کرتا رہا ہے۔

نجر کے قتل نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی بھی پیدا کر دی ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ جسے نئی دہلی نے مضحکہ خیز اور سیاسی طور پر محرک قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خالصتان علیحدگی پسند نجار کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار: کینیڈین پولیس

امریکہ نے بھارت پر خالصتانی علیحدگی پسند کی موت کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.