ETV Bharat / international

پاکستان: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، 46 سے ​​زائد زخمی - QUETTA RAILWAY STATION

پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے، جس میں 24 کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے۔

QUETTA RAILWAY STATION
پاکستان: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 3:13 PM IST

Updated : Nov 9, 2024, 4:25 PM IST

پشاور: پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بم دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں تقریباً 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی 46 سے ​​زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس اور اس اسکواڈ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس میں ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنے سے قبل ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعفر ایکسپریس کو صبح 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان میں بم دھماکوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی تمام ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کو ایمرجنسی کے لیے بلایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ شدید زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پاکستان کے صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ انسانیت کا دشمن ہے۔ انہوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ہم ان کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان: خودکش دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک

Last Updated : Nov 9, 2024, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.