سڈنی: آسٹریلیا فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کو فنڈز بحال کر دے گا۔ چند ہفتوں قبل اسرائیل نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں غزہ میں مقیم انروا کے کچھ عملے کے شامل ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ایجنسی کو امداد میں کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
آسٹریلیا کا یہ اقدام سویڈن، یورپی کمیشن اور کینیڈا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے لیے فنڈنگ بحال کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ آسٹریلیا نے بھی اسرائیل کے الزامات کی تحقیقات کے دوران انروا کی بین الاقوامی فنڈنگ کو منجمد کر دیا تھا۔
وونگ نے غزہ میں فوری خدمات فراہم کرنے کے لیے یونیسیف کو اضافی 4 ملین آسٹریلوی ڈالر ( 2.6 ملین امریکی ڈالر) دینے کا وعدہ بھی کیا، اور سی سیونٹین گلوب ماسٹر طیارہ امریکی قیادت میں انسانی امدادی سامان کو انکلیو میں بھیجنے میں مدد کے لیے دفاعی فورس کے پیراشوٹ بھی فراہم کرے گا۔
وونگ نے ایڈیلیڈ میں جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ، "ایجنسیوں اور آسٹریلوی حکومت کے وکلاء کی جانب سے موجودہ دستیاب بہترین مشورہ یہ ہے کہ انروا دہشت گرد تنظیم نہیں ہے،"۔ انھوں نے مزید کہا کہ، "(ہم) عطیہ دہندگان کے ایک گروپ کے ساتھ اور انروا کے ساتھ انروا کے آپریشنز کی سالمیت کو یقینی بنانے، اعتماد کی بحالی، اور اس طرح اہم بات یہ ہے کہ غزہ کے لوگوں کو اشد ضرورت میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد پر کام کر رہے ہیں۔"
آسٹریلوی حکومت نے جمعہ کو محصور انکلیو کے لیے امداد بڑھانے کا وعدہ کیا۔ وزیر خارجہ پینی وونگ نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
آسٹریلیا نے 15 بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر جنوری میں انروا کی فنڈنگ منجمد کر دی تھی۔ انروا کے غزہ میں تقریباً 13,000 ملازم ہیں۔ انروا محصور علاقہ میں خوراک، پانی اور پناہ گاہ کا اہم فراہم کنندہ ہے لیکن فی الحال مالی تباہی کے دہانے پر ہے۔ حالانکہ ایجنسی نے الزامات کے بعد ایجنسی کے عملے کی ایک چھوٹی سی تعداد کو برطرف کر دیا تھا۔ اسرائیل نے بنا ثبوت فراہم کیے دعویٰ کیا ہے کہ انروا کے 450 ملازمین غزہ میں عسکریت پسند گروپوں کے رکن تھے۔
واضح رہے، کینیڈا نے بھی فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے فنڈز کو بحال کرنے کی بات کہی ہے۔ کینیڈا اپریل میں انروا کے لیے فنڈز جاری کرے گا تاکہ غزہ میں عوام کی مدد کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: