ETV Bharat / international

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک - general election in Pakistan

Attack on police station in Pakistan پاکستان کے شمال مغربی ریاست خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں دس افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Attack on police station in Pakistan
Attack on police station in Pakistan
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 12:33 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر کی صبح ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں کے ایک گروپ نے چودھوان تھانے پر حملہ کیا۔ حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں صوابی ضلع کی ایلیٹ پولیس فورس کے چھ اہلکار شامل ہیں، جنہیں جمعرات کو عام انتخابات سے قبل علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر دھماکہ

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں عام انتخابات سے پہلے متعدد مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بلوچستان میں عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر دھماکہ ہوا جس میں ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قلات ٹاؤن کے مغل سرائے کے علاقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تین کارکن اس وقت زخمی ہو گئے جب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے پارٹی کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا تھا، عمارت کے قریب دستی بم سے دھماکہ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے چاروں صوبوں میں عام انتخابات 8 فروری کو منعقد ہوں گے۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.